افغانستان میتھم فیٹامین کی تیاری کی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، اقوامِ متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اقوام متحدہ کی ڈرگ ایجنسی کا اتوار کو جاری ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغانستان نشے کے لیے استعمال ہونے والے میتھم فیٹامین (میتھ) کی تیاری کے لیے بڑی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے۔ ایجنسی کےمطابق افغانستان افیم اور ہیروئین بنانے کی بھی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ مزید پڑھیں

پاکستان: بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے چینیوں کو لاحق خطرات

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) حکومت پاکستان جہاں ملک کے سنگین سیاسی اور معاشی مسائل سے نبردآزما ہے وہیں بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے چینیوں کے خلاف جاری دھمکیوں نے بھی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔اس تنظیم نے چین کو اپنے تمام پروجیکٹس بند کرنے کو کہا ہے۔ بلوچ عسکریت پسند تنظیم نے یہ دھمکی مزید پڑھیں

خوشاب: حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم گرفتار، بااثر مالکان فرار

خوشاب (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 35 لاکھ روپے سے زائد کی کرنسی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے نے ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کارروبار کرنے والے مزید پڑھیں

اسلام آباد: دہشتگردی، انتہاپسندی کی مالی معاونت کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں خصوصی انویسٹی گیشن سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مالی معاونت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی انویسٹی گیشن سیل میں گریڈ 17 کا افسر انچارج تعینات کیا جائے مزید پڑھیں

کانگو میں کان سے سونا لے جانے والی فوجی قافلے پر حملہ، 2 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک

کنشاسا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں سونے کی کان سے سونا لے جانے والی فوجی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/AFP/status/1697951254876667917?t=NoVxprg3tBQRMFhJJzSTCA&s=19دماغ نہ خراب کر میں نہیں کھا میں نے کھانا کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک مزید پڑھیں

امریکا: کرپٹو کرنسی ٹورنیڈو کیش کے بانیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں کرپٹو کرنسی ’’ٹورنیڈو کیش‘ کے 2 شریک بانیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹورنیڈو کیش روسی پلیٹ فارم ہے جو رومان سیمانوف اور رومان سٹارم نامی دو روسی شہریوں نے 2019ء میں قائم کیا تھا۔ امریکا کی طرف سے سیمانوف اور مزید پڑھیں

سیکیورٹی خدشات: بھارت نے ملٹری ڈرون بنانے والوں کو چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز) بھارت نے سیکیورٹی خدشات کے سبب مقامی سطح پر فوجی ڈرون تیار کرنے والوں کو چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اقدام جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک چین اور بھارت کے درمیان تناؤ کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات مزید پڑھیں

ایران سے کشیدگی: تین ہزار سے زائد امریکی فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایران سے جاری کشیدگی کے دوران ہزاروں امریکی فوجی بحیرہ احمر میں پہنچ گئے۔ امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ 3,000 سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار دو جنگی جہازوں پر سوار ہو کر بحیرہ احمر میں پہنچ گئے ہیں جو کہ ایران کی طرف سے متعدد سویلین جہازوں کو مبینہ مزید پڑھیں

ایران کارروائیاں: آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں پر امریکی فوج تعینات

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) مختلف بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو اپنے قبضے میں لینے کے ایرانی اقدامات کے تناظر میں امریکہ ان تجارتی جہازوں پر اپنے فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ خلیج فارس سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر مزید پڑھیں

سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں پہلی مرتبہ کتوں اور بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد

جکارتہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) انڈونیشیا کی ایک بدنام زمانہ ’ایکسٹریم مارکیٹ‘ میں کتوں اور بلیوں کے گوشت کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک کی اس مارکیٹ میں چمگادڑوں، چوہوں، سانپوں اور بندروں کا گوشت بھی دستیاب ہوتا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم مزید پڑھیں