خلیج میں حزب اللہ پر امریکا اور قطر کی پابندیاں، بحرین میں اکاؤنٹس منجمد

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ اے ایف پی/رائٹرز) جزیرہ نما عرب میں اسلام پسند ایک سیاسی جماعت کے ایک مالیاتی نیٹ ورک اور حزب اللہ کے شدت پسند گروپ کی حمایت کرنے کے الزام پر امریکہ اور قطر دونوں نے سات افراد پر تعزیرات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں دہشت گرد ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں سے بھتہ لے رہے ہیں، عدالت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم مزید پڑھیں

حوثیوں کی مارب کی جانب پیش قدمی یمن کے مستقبل کا تعین کر سکتی ہے

صنعا (ڈیلی اردو/وی او اے) ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغی جنگ کے رخ کو تبدیل کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ ایک اہم شمالی شہر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے تیل سے مالا مال شمالی علاقے میں حکومت کے آخری گڑھ مارب کے لیے مزید پڑھیں

پاکستان نے طالبان کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈوئچے ویلے) پاکستان نے طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک طرف تو یہ چین کی خواہش ہے اور دوسری طرف پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں۔ افغانستان کے لیے پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے بتایا ہے کہ پاکستان مزید پڑھیں

یونان، فرانس سے 3 جنگی بحری جہاز خریدے گا

پیرس (ڈیلی اردو) یونان اور فرانس نے کئی بلین یورو مالیت کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس دفاعی سودے میں یونان، فرانس سے تین جنگی بحری جہاز بھی خریدے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میٹسوتاکس نے اس دفاعی سودے کا اعلان پیرس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے اقلیتوں کی 30 ہزار خالی آسامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کی 30 ہزار خالی اسامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس مزید پڑھیں

افغانستان کی جنگ میں امریکی کمپنیوں نے سب سے زیادہ پیسہ کمایا، رپورٹ

نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) ‏امریکی تاریخ میں افغانستان کی جنگ نہ صرف سب سے طویل بلکہ سب سے مہنگی بھی ثابت ہوئی ہے۔ امریکہ کی یہ جنگ رواں سال 30 اگست کو کابل میں آخری امریکی فوجیوں کے انخلا سے ختم ہوئی۔ براؤن یونیورسٹی کے کاسٹ آف وار پراجیکٹ کے مطابق اس پر مزید پڑھیں

الجزائر نے مراکش کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

الجیریا (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) الجزائر اور اس کے پڑوسی مراکش کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نے مراکش کے ساتھ گزشتہ ماہ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد بدھ کے روز سے تمام مراکشی طیاروں کے لیے اپنے فضائی حدود بھی بند کردیں۔ الجزائر اور اس کے پڑوسی شمالی افریقی مزید پڑھیں

طالبان نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے پاکستان کے ساتھ مصروف ترین گزرگاہ طورخم بارڈر کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ طالبان حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابط بیان جاری نہیں ہوا ہے تاہم طورخم میں تاجروں اور دیگر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان حدود میں مزید پڑھیں

جوہری آبدوز تنازع: فرانس نے برطانیہ سے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے

پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز تیار کرنے سے متعلق متنازع معاہدے کے باعث برطانیہ اور فرانس کے مابین کشدیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور فرانس کے وزیر دفاع نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ متنازع معاہدے پر طے شدہ بات چیت کا سلسلہ منسوخ کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا مزید پڑھیں