ایران کو چین اور روس سے اسلحے کی فروخت روکیں گے، امریکی وزیر خارجہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی میں توسیع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اس مقصد کو حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ مائیک پومپیو نے “امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ” کے محققین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف عبوری ضمانت 17 جون تک منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ مزید پڑھیں

پاراچنار: سابق ایم این اے منیر سید میاں کے ڈنڈہ بردار فورس کا قبائلی عمائدین پر حملہ

پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کے رہنماؤں نے سابق ایم این اے کے ڈنڈہ بردار افراد کی جانب سے قبائلی عمائدین کو زد و کوب کی مذمت کی ہے اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے مزید پڑھیں

عمران خان حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان حکومت اگلے مالی سال کے دوران 15 ارب ڈالر مزید قرضہ لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں سے 10 ارب ڈالر سے پرانے قرضے اتارے جبکہ باقی رقم سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مزید پڑھیں

حساس اداروں کو پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کی جائیدادوں اور مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام اباد ( ش ح ط) وفاقی حکومت نے حساس اداروں کو پنجاب بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جائیدادوں، فارم ہاوسز، مویشی فارمز اور فرنٹ مینز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صرف اسٹیشن ہیڈ افسیرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں

بل گیٹس پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے بارے میں خبریں زیرگردش ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ان کا ہاتھ ہے اور وہ کورونا کی ویکسین تیار کرکے اپنے خاص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا یر سازشی کہانیاں بنانے والوں کی جانب سے پھیلائی گئی جعلی خبریں اور مزید پڑھیں

امریکا حکومت کی کویت کو 1 ارب 42 کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کویت کے میزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔ امریکی محکمہ مزید پڑھیں

ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے والا تاجر سجاد شہیدیان لندن میں گرفتار

لندن (ڈیلی اردو) امریکا کے پراسیکیوٹر جنرل نے سرکاری طور پر ایرانی سونے کے تاجر سجاد شہیدیان پر تہران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور جعل سازی کا الزام عاید کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ایرانی کاروباری شخصیت سجاد شہیدیان سہیل شہیدی کے مزید پڑھیں

جہانگیر ترین، شریف خاندان، چوہدری برادران اور عمر شہریار چینی بحران کے ذمے دار قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی جس کے تحت جہانگیر ترین، مونس الٰہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار چینی بحران کے ذمے دار قرار دیے گئے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ کے مزید پڑھیں

کورونا وائرس: چیف جسٹس کا ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ میں کرونا ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے انتظامیہ کو دکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں