ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت جاں بحق، 4 زخمی

وانا (دین محمد وزیر) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں جنڈولہ کے علاقے کڑی وام کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں کڑی وام کے مقام مزید پڑھیں

بلوچستان: بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، سپلائی معطل

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی، جس سے کوئٹہ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تخریب کاروں نے شکار پور سے کوئٹہ جانیوالی 12 انچ قطر کی مزید پڑھیں

ملائیشیا: ‏ترک صدر رجب طیب اردوان کوالالمپور پہنچ گئے

کوالالمپور (ڈیلی اردو/ٹی این ٹی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ ملائیشیا میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے سب سے پہلے پتراجایا میں وزارت اعظمیٰ دفتر میں وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی۔ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا دورہ شمالی وزیرستان، دہشتگردی سے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم

میران شاہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے دہشت گردی سے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ محمود خان نے تقریب میں شرکت کی جس میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے 25 تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم مزید پڑھیں

گلگت بلتستان: اسکردو میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا گیا، محکمہ جنگلی حیات

اسکردو (ڈیلی اردو) محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں سیزن کا پہلا ماخور شکار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اٹلی مزید پڑھیں

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا اولین ترجیح ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم اسٹیٹ بینک کے لئے انتہائی اہم مسئلہ ہے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کراچی میں دوسری فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کے دوران رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی شعبے میں اصلاحات مزید پڑھیں

پاراچنار: ضلع کرم کے طوری بنگش قبائل نے بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے طوری بنگش قبائل نے بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جب تک بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی ہم بل ادا نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں مرکزی جامع مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے فورا بعد مزید پڑھیں

پاراچنار: قبادشاہ خیل سینکڑوں ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے، حسن زئی قبائلی عمائدین

پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم حسن زئی قبائل کے عمائدین نے کہا ہے کہ ان کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قباد شاہ خیل قبائل نے قبضہ کیا ہے اور مختلف طریقوں سے حسن زئی کے عمائدین کو تنگ کررہے ہیں اراضی تنازعہ کا فیصلہ کاغذات مال کے مطابق کرکے دو اقوام کے مابین تصادم مزید پڑھیں

لاہور، واہگہ شٹل ٹرین 33 سال بعد دوبارہ بحال

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین 33 سال بعد 14 دسمبر سے بحال کی جا رہی ہے۔ ترجمان ریلوے کے اعلان کے مطابق لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین 33 سال بعد 14 دسمبر سے بحال ہوجائے گی جس کا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاہور اسٹیشن پر مزید پڑھیں

لندن: نیشنل کرائم ایجنسی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈ کے تصفیے پر رضامند

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خاندان کے ساتھ 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم یا اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم یا اثاثوں مزید پڑھیں