مہمند ڈیم کی تعمیر 6 سال میں مکمل ہو جائے گی: چیئرمین واپڈا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 5 برس آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وسائل کا اجلاس پیر کے روز ہوا جس میں چیئرمین مزید پڑھیں

اسکول فیس کیس: سپریم کورٹ کا حکومت کو نجی اسکول تحویل میں لینے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے دو نجی اسکولوں سے توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں پرائیویٹ اسکول فیس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں، نجی مزید پڑھیں

حکومت 100 یوٹرن کے بعد آئی ایم ایف کے پاس گئی: شیری رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں شفافیت کا مطالبہ کر دیا، شیری رحمان کہتی ہیں کہ حکومت 100 بار یوٹرن لینے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ انہوں نے ایک بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پہلے اور بعد میں مزید پڑھیں

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کو مستحکم سے منفی کردیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی درجہ بندی کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔ موڈیز کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کی رفتار سست ہو کر 4.3 فیصد ہوگئی ہے، ایک سال میں پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد گری، شرح سود دسمبر 2017 سے فروری 2019 مزید پڑھیں

آئی ایم ایف پاکستان کو کتنے بلین ڈالر کا قرضہ دینے پر رضامند ہو گیا: تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں‌ ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پا جائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام پر مثبت پیش رفت مزید پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (ڈیلی اردو) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 60 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں 60 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور ڈالر کے مقابلے مزید پڑھیں

ایران کیساتھ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عظیم سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں اور ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے درمیان دین اسلام کا مضبوط رشتہ بھی ہے ، ہرمشکل وقت میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیاہے ، ایران مزید پڑھیں

پاکستانی حاجیوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (اے ڈی شہزاد) لاہور میں بھی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز نے عازمین حج کو سستے حج پیکج کی پیش کش کر دی ہے۔ آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے مقابلے میں عازمین کو تین لاکھ 75ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر حکومت مزید پڑھیں

آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے‏، وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی ملاقات

دبئی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات کی ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی۔  ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی مزید پڑھیں

وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ عمران خان مزید پڑھیں