بابری مسجد کیس کا فیصلہ شرمناک ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے متنازع فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جس دن کرتارپور راہداری کا افتتاح ہے عین اسی دن یہ فیصلہ سنانے کی کیا وجہ ہے؟ مزید پڑھیں

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (ویب ڈیسک) عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین رام مندر کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کو فراہم کرنے اور مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ زمین فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مزید پڑھیں

مولانا اعظم طارق قتل کیس میں ملزم محسن نقوی باعزت بری

اسلام آباد (ش ح ط) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن نقوی کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا جبکہ دیگر چار اشتہاری ملزمان کے مزید پڑھیں

ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کو دن بارہ بجے تک ہڑتال ختم کرنےکاحکم دےدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف کیس کے دوران پی ایم ڈی سی، کالج آف فزیشن، ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈاکٹرز کے وکیل نے بتایا کہ او پی ڈی مزید پڑھیں

عدالتیں اور عدالتی نظام ’’ ظالم‘‘ کا ساتھ دیتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

ملتان (ڈیلی اردو/ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں عدلیہ پر حملے، ججز کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں، آمر کے بنائے ادارے جمہوری جماعتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، حکومت مخالف بولنے والوں کیخلاف نیب حرکت میں آتا ہے، عدالتیں اور عدالتی نظام ’’ مزید پڑھیں

کس قانون کے تحت جنوبی وزیرستان میں لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ درج ہوتی ہے؟، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کس قانون کے تحت وزیرستان میں لوگوں کی آمد و رفت کا اندراج ہوتا ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملزم شیرزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ: چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انکی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ اور مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ: مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے درخواست دائر

لاہور (ڈیلی اردو) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیار مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا، مزید پڑھیں