گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے اہلِ خانہ کو ’مسلسل ہراساں کیے جانے کی اطلاعات‘ اور ان کے والد کی مبینہ حراست پر تفتیش کا اظہار کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: ‏حراستی مراکز کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا ایکشن آرڈیننس 2019 کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 3 رکنی عدالتی بینچ نے مزید پڑھیں

چوہدری شوگر ملز کیس: ‏لاہور ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر مل کیس میں فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائی مزید پڑھیں

گلالئی اسماعیل کے والد ”پروفیسر اسماعیل“ کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے اغوا کرلیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکہ میں مقیم پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو نامعلوم افراد نے پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر محمد اسماعیل حکومتی اداروں کے مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: مدرسے کی طالبہ ”نصرت جہاں رفیع“ کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر 16 افراد کو سزائے موت

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی عدالت نے 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل میں ملوث 16 افراد کو سزائے موت سنادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے 7 ماہ بعد 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے طالبہ کو آگ لگانے والے 16 حملہ آوروں کو سزائے مزید پڑھیں

انسداد دہشت گردی عدالت: سانحہ ساہیوال کیس کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کیس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ ملزمان کے وکلاء کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: کمزور تفتیش!!! انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم نوروز خان عرف ابوبکر کو بری کردیا

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) پراسیکیوشن ایک بار پھر ناکام، تحریک طالبان کا دہشت گرد اہم مقدمہ سے بری، انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے تھانہ پروآ کی حدود میں واقع گائوں روڑا میں ایس ایچ او سیف الرحمٰن کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک بھائی کو زخمی کرنے کے مشہور مزید پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ ایک بار پھر تحلیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس معاملے پر مقدمے کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ تحلیل ہوگیا۔ پیر کو دوران سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی عدم دستیابی کے باعث بینچ تحلیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید پڑھیں

آسٹریا: عدالت نے داعش میں بھرتیاں کروانے والے ترک امام مسجد کو 4 ملزمان سمیت جیل بھیج دیا

گریز (نمائندہ ڈیلی اردو) یورپی ملک آسٹریا میں ترک جہادی مبلغ و امام مسجد سمیت چار افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے، جو شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرتے تھے جبکہ ترکی مبلغ و امام مسجد اپنے خطبات میں مسلم نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی دعوت دیتا مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع میں حراستی مراکز کو غیر آئینی قرار دیدیا

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائیکورٹ بینچ نے قبائلی اضلاع سابق فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد بھی حراستی مراکز فعال ہونے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو 3 روز کے مزید پڑھیں