بلوچستان: طالبعلم حیات مرزا بلوچ کے قتل پر ایف سی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبے بلوچستان کی ایک عدالت نے اگست 2020 میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالب علم حیات مرزا بلوچ کے قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ مکران کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رفیق احمد لانگو نے مزید پڑھیں

جبری گمشدگی گھناؤنا جرم ہے جو کسی صورت برداشت نہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتا شہری کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیےکہ کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی گھناؤنا جرم ہے اور آئین کے تحت چلنے والی سوسائٹی میں جبری گمشدگی کسی صورت برداشت نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مزید پڑھیں

افغانستان: کابل میں فائرنگ، سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک ہو گئیں۔ افغان حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے صبح کے وقت کابل میں سپریم کورٹ کی خواتین ججز پر حملہ کیا جس میں دونوں ہلاک ہو گئیں۔ مزید پڑھیں

بہاولپور: کالج میں پروفیسر خالد حمید کو قتل کرنیوالے طالبعلم کو سزائے موت

بہاولپور (ڈیلی اردو) بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری کالج کے پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ 20 مارچ 2019 کو صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے 133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالبعلم نے چھریوں کے مزید پڑھیں

کوئی شہری لاپتا ہوا تو علاقے کے ایس ایس پی پر مقدمہ ہوگا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے اور آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے اور لاپتا مزید پڑھیں

ترکی کے معروف مبلغ عدنان اَوكطار کو جنسی الزامات اور فراڈ پر 1075 سال قید کا حکم

استنبول (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ترکی کی ایک عدالت نے ٹی وی مبلغ اور مصنف عدنان اَوكطار کو ایک جرائم پیشہ گینگ بنانے، فراڈ اور جنسی الزامات میں قصور وار قرار دے کر ایک ہزار سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدنان اَوكطار (ہارون یحییٰ) ماضی میں اپنا ملکیتی ٹیلی ویژن چینل اے 9 مزید پڑھیں

چینی قونصل خانے پر حملہ کیس: بلوچ لبریشن آرمی کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد

خکراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کر مزید پڑھیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل ڈاکٹر مزید پڑھیں

لاپتا افراد حکومت کی نااہلی ہے، سیکیورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری عمرعبد اللہ کی بازیابی کیس میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد حکومت کی نااہلی ہے، تمام سیکیورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی، اگلی سماعت پر اگر فریقین پیش نہ ہوسکے تو گرفتاری کے آرڈر جاری کروں گا، سیکرٹری مزید پڑھیں

دہشت گردوں کی مالی معاونت: لشکرِ طیبہ رہنما ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 برس قید کی سزا

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور کی ​انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے مبینہ رہنما ذکی الرحمٰن لکھوی کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت تین مقدمات میں مجموعی طور پر 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ذکی الرحمٰن لکھوی کے خلاف کالعدم تنظیم کے مزید پڑھیں