ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2012 میں ایک 15 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت سنادی۔ رپورٹس کے مطابق یہ سزا شمالی ضلع تانگیل میں خواتین اور بچوں کے خلاف بدسلوکی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے قائم خصوصی عدالت کی جانب سے مزید پڑھیں
زمرہ: کورٹس
خڑ قمر واقعہ: ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف درج مقدمہ حکومتی درخواست پر خارج
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گذشتہ سال شمالی وزیرستان میں خڑ قمر سکیورٹی چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر حکومت کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی استدعا کے بعد خارج کر دی ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ قمر میں سیکیورٹی مزید پڑھیں
لال مسجد کیس: عدالت کی ضلعی انتظامیہ کو معاملہ حل کرنے کیلئے دسمبر تک کی مہلت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ جیسے پہلے امن قائم ہوا اب پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لال مسجد کی بندش کیخلاف شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے معاملہ حل کرنے کے لیے وقت مزید پڑھیں
طاہر نسیم کا قتل: گرفتار ملزم فیصل خالد کے سنسنی خیز انکشافات
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) توہینِ مذہب کے ملزم طاہر نسیم کو جولائی 2020 میں پشاور کی ایک عدالت میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پشاور کی ایک عدالت میں جج کے سامنے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کو ہلاک کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کیسے اور کہاں کی گئی اور کیسے ایک مزید پڑھیں
نوشہرہ: ناجائز تعلقات پر مدرسہ اکوڑہ خٹک کے مفتی غلام حسین قتل، ملزم گرفتار
نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، اکوڑہ خٹک کے دینی مدرسے دارالافتاء کے نائب مہتمم کا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اپنی شاگرد لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے والے مفتی غلام حسین کو لڑکی کے والد نے گولی مار کر مزید پڑھیں
ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟ ایسے ہی بچے خودکش حملوں میں استعمال ہوتے ہیں، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ
پشاور (ڈیلی اردو/ بی بی سی) پشاور ہائی کورٹ نے افغانستان سے لائے گئے دس بچوں کو افغان قونصل خانے کے توسط سے انھیں ان کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور درخواست گزار سمیت مدارس کے نمائندوں کو گرفتار کر کے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مزید پڑھیں
سانحہ جوزف کالونی: توہین مذہب کا ملزم 6 سال بعد لاہور ہائیکورٹ سے بری
لاہور (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستانی صوبہ پنجاب کی اعلیٰ ترین عدالت نے توہین مذہب کے ایک مقدمے میں ملزم کو سنائی گئی موت کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے رہا کر دیا۔ مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والے ملزم کو سزائے موت ایک ماتحت عدالت نے سنائی تھی۔ صوبہ پنجاب کی اعلیٰ عدالت لاہور ہائی مزید پڑھیں
ڈی این اے ٹیسٹ پر خاتون کو بیلجیئم کی ’’شہزادی‘‘ بنا دیا گیا
برسلز (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) بیلجیئم کی عدالت نے 52 سالہ خاتون کو ملک کے بادشاہ کے ساتھ ڈی این اے میچ ہونے پر شہزادی کا درجہ دیدیا جس کے بعد انہیں پرنسس آف بیلجیئم پکارا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کی مصورہ 52 سالہ ایلفائن بوئیل نے عدالت میں درخواست مزید پڑھیں
بھارتی عدالت نے بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لکھنو کی عدالت نے بابری مسجد شہادت کیس میں تمام ملزمان کو بری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت تمام 32 ملزمان کو کیس سے بری کردیا ہے۔ عدالت نے مرلی منوہر جوشی اور مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد لاہور کی ایک احتساب عدالت نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے انھیں دوبارہ 13 مزید پڑھیں