ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل 5 سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) انسداد ہشتگردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل 5 سال بعد مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 18 جون کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رُخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی مزید پڑھیں

درگاہ لعل شہباز قلندر خودکش حملہ کیس: داعش کے دو مجرمان کو 70، 70 بار سزائے موت کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سیہون میں صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے میں معاونت کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ملزمان نادر علی عرف مرشد اور فرحان عرف فاروق بروہی کو 70، 70 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں

سعودی عرب نے کوڑے مارنے کی سزا ختم کردی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے باضابطہ طور پر مجرموں کو تعزیر میں کوڑے مارنے کی سزا ختم کردی ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ عدل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اب کوڑوں کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ عدالتیں مزید پڑھیں

غیر قانونی تقرری کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسران کی غیر قانونی تقرری کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 9 جون کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسران کی غیر مزید پڑھیں

کورونا وائرس: چیف جسٹس کا ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ میں کرونا ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے انتظامیہ کو دکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا سزا معافی کی درخواست پر دستخط سے انکار

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ امریکی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا معافی کے لیے رحم کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان میں مقیم ان کی بہن کے وکیل نے حکومت کے اس دعوے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی روک دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو رہا کرنے سے روک دیا۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ قیدیوں کی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانتوں کے خلاف وفاق کی درخواست پر سماعت مزید پڑھیں

احمدیوں کی اقلیتی کمیشن میں عدم شمولیت کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمدیوں (قادیانیوں) کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہداء فاؤنڈیشن لال مسجد کی درخواست پر سماعت کی۔  اس موقع پر طارق مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: کورونا وائرس کے روک تھام کے اقدامات میں بد عنوانی ہو رہی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پیش کی جانے والی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کام کچھ نہیں کیا لیکن ذمہ داری ایک مزید پڑھیں

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا ختم کرنے کا حکم

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑے مارنے کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔ مزید پڑھیں