فیض آباد دھرنا کمیشن کا مینڈیٹ جنرل فیض حمید کو بری کرنا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سنہ 2017 میں اسلام آباد میں دیے گئے دھرنے کے معاملے پر قائم انکوائری کمیشن کی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بظاہر لگتا ہے کہ اس کمیشن کا مینڈیٹ مزید پڑھیں

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ میں 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ واقعے میں ایک امریکی نائب مارشل اور دیگر دو ٹاسک فورس افسران ہلاک ہوگئے۔ نارتھ کیرولینا کے چیرلوٹ میکلین برگ محکمہ پولیس (سی ایم پی ڈی) نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پیرکے روز یہ کارروائی تقریباً تین گھنٹے مزید پڑھیں

مئی 2023 کے بعد کیے گئے اقدامات سے پاکستان میں آزادیٔ صحافت متاثر ہوئی، رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں آزادیٔ صحافت اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں آزادیٔ اظہار کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران آن لائن پلیٹ مزید پڑھیں

کراچی میں شہریوں کے ‘اغوا’ میں ملوث سی ٹی ڈی کے چار افسران نوکری سے برطرف

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے چار اہلکاروں کو چار شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور انھیں رشوت لے کر رہا کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں سی ٹی ڈی مزید پڑھیں

فیصل آباد میں’ذہنی مریض’ پر توہینِ مذہب کا مقدمہ درج، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے)فیصل آباد پولیس نے مبینہ طور پر توہینِ مذہب کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مبینہ توہینِ مذہب کا واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے ڈِجکوٹ میں منگل مزید پڑھیں

روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی ای/آئی آر اے) ایک اعلیٰ روسی فوجی عہدیدار کو رشوت لینے کے شُبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمیور ایوانوف کو بدھ کے روز وسطی ماسکو کی ایک عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد پری ٹرائل حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے مزید پڑھیں

پاسداران انقلاب ایران کیلئے ‘مخاصمانہ سائبرسرگرمیوں‘ کے مرتکب چار افراد کے خلاف امریکی پابندیاں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) امریکہ نے منگل کو ایران کے خلاف اپنی پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے چار افراد اور دو ایسی کمپنیوں کو نامزد کیا ہے جو اس کے مطابق ایرانی فوج کے لیے کام کر رہے تھے اور “مخاصمانہ سائبر سرگرمیوں میں ملوث”تھے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں مزید پڑھیں

لاپتہ بلوچ: حکومت بتائے کہ خفیہ اداروں میں کوئی جوابدہ ہے، جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بازیاب ہونے والے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ پٹیشنر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو مزید پڑھیں

’پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیاں لگ سکتی ہیں‘ امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد اور تہران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ”ہماری عمومی پالیسی یہ ہے کہ ایران کے ساتھ مزید پڑھیں

چین کیلئے جاسوسی: یورپی پارلیمنٹ میں جرمن معاون گرفتار

برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) جرمن پولیس نے یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے دفتری عملے میں شامل ایک معاون کو چین کے لیے جاسوسی کے ”خاص طور پر سنگین مقدمے‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن دفتر استغاثہ کی جانب سے گرفتار کیے گئے اس شخص کا مزید پڑھیں