اسلام آباد (ویب ڈیسک) اصغرخان عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے پاک فوج کو ملوث افسران کے خلاف 4 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے مزید پڑھیں
زمرہ: کرائمز
شمالی وزیرستان: واقعہ خیسور کو بے نقاب کرنے والے ملک کو قتل کر دیا گیا
میران شاہ (ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے حق میں گواہی دینے اور واقعہ خیسور کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر ملک ماتوڑ عرف میٹر کائی کے کو ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا ہے۔ ملک ماتوڑ کے دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے مشہور تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پڑھیں
جمال خاشقجی قتل کیس: ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانے لگی
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں/ ویب ڈیسک) سعودی صحافی خاشقجی قتل کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر(ٹرمپ) اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس حکام نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ مزید پڑھیں
کراچی: پی ایس پی کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کراچی (ویب ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری میر عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز کے قریب پاک سر زمین پارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری میر عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ملزمان کی مزید پڑھیں
قاری کے تشدد سے مدرسے کا سات سالہ طالب علم جاں بحق، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی اردو ) باغبانپورہ کے علاقہ میں مبینہ تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 سالہ جنید ضلع گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ کا رہائشی تھا اور ایک سال سے باغبانپورہ کے علاقے میں واقع مدرسہ میں تعلیم حاصل کر مزید پڑھیں
42 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تبلیغی گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
کراچی(ڈیلی اردو) محکمہ صحت سندھ کے ایک افسر ساجد کو کراچی پولیس نے گرفتار کیا ہے جس پر مبینہ طور پر 42 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔ ملزم نے آخری واردات کے بعد تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایک پریس کانفرنس مزید پڑھیں
رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کا 3 دن کا ریمانڈ منظور
خیرپور (ڈیلی اردو) عدالت نے رمشا قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس حکام نے عدالت مزید پڑھیں
بھارت: زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی دو ریاستوں اتراکھنڈ اور اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے تجاوز کر گئی۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی دو ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی اور اب مزید پڑھیں
سری نگر: بھارتی قابض فوج کا مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن، 5 کشمیری شہید
سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں کارروائی کی جس کے دوران علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد 5 کشمیریوں کو گولیاں مار مزید پڑھیں
شیخوپورہ: موٹروے کے قریب 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
شیخوپورہ (ڈیلی اردو) شیخوپورہ کے علاقے موضع بڑتھ کے قریب تءن نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے ، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں موٹروے کے نزدیک ایک کھیت میں پڑی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، لاشوں کے نزدیک مزید پڑھیں