اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے جبری گمشدہ افراد کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس، اور صدر مزید پڑھیں
زمرہ: جبری گمشدگیاں
بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز چینل کے مطابق مظاہرے کے دوران لاپتا افراد کے اہل خانہ مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقۂ کار اختیار کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقہ کار اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم، پی ٹی ایف اور پولیس کی رپورٹس پر عدالت مزید پڑھیں
لاپتہ افراد کے معاملے پر بی این پی مینگل کا اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر دھرنا جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا اختر مینگل کی قیادت میں اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر دھرنا جاری ہے۔ شاہراہ دستور پر دھرنے میں بی این پی مینگل کے کارکن اور سول سوسائٹی رہنما شریک ہیں۔ بی این پی مینگل کا مطالبہ ہے مزید پڑھیں
حماس نے یرغمالیوں کے فوری تبادلے کی پیش کش کردی
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو) حماس نے اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، غزہ میں 200 سے زائد اسرائیلی قید ہیں۔ یرغمالیوں کے خاندانوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کیا جائے۔ اسرائیلی کابینہ نے بھی حماس مزید پڑھیں
لاپتا شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر عدالت برہم، رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طالبعلم سمیت 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتا طالبعلم صوفی شاہ عنایت کی بازیابی کیلئے فوری جے آئی ٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے 8 روز میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ دوران سماعت عدالت نے مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد بازیابی کیس، متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ میں دائر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر مزید پڑھیں
لاپتہ افراد کیسز پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں، کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دے گا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں 2 لڑکیوں سمیت 14 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت مزید پڑھیں