وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ‏معاملات خراب ہوتے رہے تو صورتحال نہ میرے اختیار میں رہے گی اور نہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ۔بھارت کو اب بھی دعوت دیتا ہوں کہ آئیں بات چیت سے مسائل کو حل کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے مزید پڑھیں

ایل او سی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں بچے سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کل شام بھارت کی جانب سے ایک بار مزید پڑھیں

جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں اور امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آج مزید پڑھیں

پاک بھارت کشیدگی: ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دی ہیں اور اس حوالے سے ملک میں آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ روانہ ہونے والی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ملک بھر میں موجودہ حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی مزید پڑھیں

پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز، 2 انڈین طیارے مار گرائے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارووائی بھارتی مزید پڑھیں

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 کمانڈر ہلاک

ٹانک (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی اہم اور کامیاب کارروائی، دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار کمانڈر مارے گئے جبکہ متعدد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ایک کامیاب مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر شدید گولہ باری، 6 افراد شہید

کوٹلی (ڈیلی اردو) آزادکشمیرمیں سیز فائر لائن سے متصل کوٹلی کے علاقے نکیال میں بھارتی فورسز نے سول آبادی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شیلنگ سے 6 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع پونچھ، نیلم، لیپہ میں بھی بھارتی فورسز مزید پڑھیں

‏ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے گزشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی اور اس پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اب اس حوالے سے ایسا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے کہ نفرت انگیز پوسٹس کرنے والے صارفین محتاط ہو جائیں۔ ڈیلی ڈان کے مزید پڑھیں

کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور اساتذہ کا ڈی ای او کرم اور اکاؤنٹ آفیسر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (ڈیلی اردو) کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اساتذہ نے ڈی ای او کرم اور اکاؤنٹ آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید حسین اور اکاؤنٹ آفیسر عظمت اللہ کی فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا پاراچنار پریس کلب کے سامنے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مزید پڑھیں

سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 برس قید

مقبوضہ یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیل کی سابق وزیر گونین سیگوف کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر گونین سیگوف کو ملک کے اہم راز ایران کو دینے کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنائی مزید پڑھیں