نجران: یمنی اور سعودی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 3 پاکستانی اہلکار شہید

یمن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب واقع علاقے نجران میں مبینہ طور پر یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 پاکستانی سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے۔ یمنی میڈیا نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ https://twitter.com/uprisingtoday/status/1099805854172409861?s=19 مذکورہ واقع اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات مزید پڑھیں

جواب دینے کیلئے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم نے جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا ہے اب بھارت انتظار کرے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے دانا مزید پڑھیں

بالاکوٹ میں کیا ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بالاکوٹ اور مانسہرہ کے رہائشیوں اور عینی شاہدین نے بھارتی حملے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑیوں پر کچھ دھماکوں کی آوازیں تو سنی گئیں اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقوں بالاکوٹ، مزید پڑھیں

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس: جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا تعین خود کریگا، اعلامیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گيا ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔ وزيراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مزید پڑھیں

بالا کوٹ حملہ: ’’پے لوڈ‘‘ کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فوج کا کہنا ہے انڈین جنگی طیاروں کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر جب جوابی کارروائی کی گئی تو عجلت میں واپس جاتے ہوئے انڈین طیارے اپنا’’پے لوڈ‘‘ گرا کر واپس چلے گئے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے انڈین طیاروں مزید پڑھیں

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، حکام نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید پڑھیں

بلوچستان کے وسائل میں اضافہ،معیشت کی بہتری، اچھی طرز حکمرانی کیلئے کام کررہے ہیں: جام کمال

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کے اصولوں کے تحت حکومت چلانا آسان نہیں ہوتا، ماضی میں عارضی بنیادوں پر سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے نظام چلانے کانتیجہ ہے کہ آج ہم ستر سال کے بعد بھی عوام کی جانب سے سہولتوں کی عدم دستیابی مزید پڑھیں

‏ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 8 ملزمان گرفتار: ترجمان رینجرز کرنل فیصل

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ دسمبر 2018 سے فروری 2019 کے مزید پڑھیں

ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں شمسر روڈ کے مقام پر موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیاہے: علامہ احمد اقبال رضوی

پشاور( ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ صرف ایک ماہ میں اب تک گیارہ افراد ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بن چکے ہیں۔ ڈی آئی خان میں ہر تھوڑے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود آئے روز واقعات سیکورٹی فورسز کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ مزید پڑھیں