پنجاب کے ضلع ساہیوال اور سرگودھا میں 180 افراد نے اسلام قبول کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع ساہیوال اور ضلع سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران 188 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا جن میں ساہیوال کے نواحی علاقہ جہان خان کا ایک خاندان بھی شامل ہے جس کے 180 مسیحی افراد نے اسلام قبول کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسیحی خاندان نے مقامی عالم دین مزید پڑھیں

وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد (انعم پرویز) وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے مزید پڑھیں

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مزید پڑھیں

حکومت مشاورت کے ساتھ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنا چاہتی ہے: وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے ساتھ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنا چاہتی ہے۔ وہ پیر کو اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی  کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی مزید پڑھیں

سکولوں کو فیس کٹوتی کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا: سندھ ہائیکورٹ کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں کٹوتی کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔ ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ کے یہ ریمارکس آج کراچی میں نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ دوران سماعت ایک نجی سکول کی مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک) نیب عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5مارچ تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پڑھیں

لاہور میں میٹرو بسوں میں تصادم سے مسافر خاتون جاں بحق، 17 افراد زخمی

لاہور (ویب ڈیسک) یوحنا آباد کے علاقے میں 2 میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مسافر خاتون جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ لاہور میں میٹرو بس کے ٹریک پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کو طبی امداد مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم ملک مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے دو افراد شہید

ڈی آئی خان(توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اسلامیہ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ٹی ایم اے کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں

نوازشریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ابتدا میں انتہائی مختصر فیصلہ سنایا اور سابق وزیراعظم کی درخواست مزید پڑھیں