جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم قرار، پابندی عائد، اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی جس کے بعد دونوں تنظیموں کے بینک کھاتوں سمیت اثاثے منجمد کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح مزید پڑھیں

3 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری

پشاور (نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا نے تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر انور الحسن، بے نظیر وویمن یونیورسٹی پشاور کے لئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر رضیہ سلطان، ایگری کلچر یونیورسٹی مزید پڑھیں

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

دی ہیگ (ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی کے دلائل مکمل ہونے پر عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلے کی تاریخ کا اعلان فریقین کی مشاورت سے کیا جائے گا، عدالت نے قرار دیا کہ ضرورت پڑی توعدالت مزید شواہد مانگ سکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی مزید پڑھیں

بھارتی جارحیت کی صورت میں مسلح افواج کو بھرپور کارروائی کا اختیار مل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا  اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے مسلح فواج کو بھارت کی کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کی صورت میں جامع اور فیصلہ کن کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 6 افراد بہہ گئے، ایمرجنسی نافذ

سبی (طاہر علی شاہ) بلوچستان میں بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 6افراد بہہ گئے ، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،جبکہ حکومت بلوچستان نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی، پھنسے لوگوں کو نکالنے کے مزید پڑھیں

بھارت کی آبی دہشتگردی: دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گاڈکری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردِ عمل میں بھارت پاکستانی دریاؤں کا رخ بدل کر اس کا پانی روک سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آبی وسائل کے وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے مزید پڑھیں

گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو شکست دے کرایونٹ میں جیت کی ہیٹرک کرلی

شارجہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں اب تک کی ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرتے ہوئے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، اوپنر مزید پڑھیں

بنگالیوں کو انکے حقوق دیئے جاتے تو پاکستان ٹوٹنے سے بچ جاتا: اسفند یار ولی خان

پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ مادری زبان تہذیب و تمدن اورکلچر و ثقافت کا خزانہ ہے اور مادری زبان کی بدولت ہی انسان اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن سے منسلک رہتا ہے۔مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مزید پڑھیں

دہشتگردی کیخلاف انڈیا کیساتھ کھڑے ہیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔ نئی دہلی میں بی بی سی اردو کے نمائندہ شکیل اختر کے مطابق انہوں نے یہ بات انڈین وزیر مزید پڑھیں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، چینی باشندہ گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پاکستانی خاتون کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ اغوا کی کوشش میں مبینہ طورپر ملوث چینی باشندے زوان لی زہنگ (Xuan Lezhang) کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف پی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے مزید پڑھیں