لاہور: پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمے درج کر لیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پولیو مزید پڑھیں

ہزارہ ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ سیہون میں ملوث داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو ) کراچی پولیس اور حساس ادارے کی ملیر کے علاقے میں اہم کارروائی، سیہون خودکش دھماکے میں ملوث داعش کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کراچی عامرفاروقی نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ بائی پاس بم دھماکے اور ہزارہ برادری کے 5 افراد کے قتل میں بھی مزید پڑھیں

تبدیلی کی دعویدار حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپے اسی پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا‘ اضافے سے صارفین پر تیرہ ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری مزید پڑھیں

چیف جسٹس پاکستان کا جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا کا عندیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی دینے پر عمر قید کی سزا کا عندیہ دے دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں جعلی گواہ کیخلاف کارروائی پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی پر عمر قید کا مزید پڑھیں

پلواما حملے کا بدلہ لینے کیلئے بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی شکر اللہ قتل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی انتہا پسندوں نے پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت جاری تھا تاہم اب بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہری بھی ہندو مزید پڑھیں

اٹھارہویں ترمیم کیخلاف اقدام پر غداری کا الزام بھی قبول ہے: آصف زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری نے کہا کہ نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی اور بیک سیٹ ڈرائیور کو سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کیخلاف اقدام پر غداری کا الزام بھی قبول ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان پہلے ہی آئیسولیٹ تھا اور مزید پڑھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے جبکہ ملک کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

‏ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی کے قریب منگل میں آرمی کانوائے کی گشت کرنے والی گاڑی کے قریب آئی ڈی دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقعہ مزید پڑھیں

نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ نیب نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خردبرد کے الزام میں گرفتار کیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،انہیں کچھ دیر بعد احتساب عدالت پیش کر کے راہداری مزید پڑھیں

لاہور پولیس کا 9 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، ذمہ دار افسر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) پولیس نے نو سالہ بچے کو موبائل فون کی چوری کے الزام میں پکڑ کر سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گرم استری اور ہیٹر لگا کر بچے کا جسم جلا ڈالا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ذمہ دار افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزید پڑھیں