پلوامہ حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجھستان بیکانر میں موجود پاکستانیوں کو انتظامیہ نے 48 گھنٹوں کے اندر شہر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں پیر کے روز ضلعی کلیکٹرکمار پال کے اعلامیے میں کہا ہے کہ بیکانر کی سرحدیں پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں اس تناظر میں سی پی آر سی کی مزید پڑھیں

پلواما حملہ: ‏پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند، 350 ٹرک واہگہ بارڈر پر رک گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ بند ہوگیا اور بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ دو روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا جب کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ ذرائع وزارت مزید پڑھیں

ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، قبائلی امن لشکر کا ایک رضا کار شہید، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے شمسر روڈ پر موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث امن لشکر کا رضا کار شہید ہو گیا جبکہ لیویز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی مزید پڑھیں

جابر، آمر اور قاتل شخص کا استقبال کر کے جمہوری قوم کی توہین کی گئی: قاضی عبدالقدیر خاموش

لاہور (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اہلحدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہزادے کا استقبال کرکے جمہوری قوم کی توہین کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان سینکڑوں سلفی علماء کا قاتل ہے جبکہ سینکڑوں اب بھی جیل میں قید مزید پڑھیں

بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں بھرپور جواب دیں گے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔ پلوامہ حملے پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں واقعہ ہوا، بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگا دیا، مزید پڑھیں

مردان میں مایارو زور منڈی کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی

مردان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں مایارو زور منڈی کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق بارودی مواد ریت کے ڈھیر میں چُھپایا گیا تھا۔ زخمیوں میں 3 بھائی ہارون، مجید، رشید ولد یار محمد سکنہ فقیر آباد طورو مزید پڑھیں

لاہور پولیس نے اڑھائی ماہ کے دوران 1853پتنگ بازوں کو گرفتار کیا

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور پولیس نے گذ شتہ اڑھائی ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی کی وجہ سے مجموعی طور پر 1853 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ تمام علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پتنگ بازی کر نے مزید پڑھیں

اسلام آباد میں طالبان اور امریکی وفد کی ملاقات منسوخ

اسلام آباد (ڈیلی اردو / نیوز ایجنسی) افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ طالبان کے سیاسی نمائندے اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی وجہ مزید پڑھیں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید بارشوں کا عندیہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کوگرج وچمک کے ساتھ مزید پڑھیں

بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک دم توڑ چکی ہے: قدوس بزنجو

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ زہری کی حکومت کے خاتمے پر کل ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک دم توڑچکی ہے،متعدد افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں جو لاپتہ ہیں ان کے مزید پڑھیں