حکومت نے قبائلی اضلاع میں سِول و سیشن عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی حکومت نے قبائلی اضلاع میں سِول اور سیشن عدالت کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) میں پی ٹی آئی حکومت نے عدالتوں پر کام شروع کر دیا، کے پی حکومت نے اس سلسلے میں سِول و سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری مزید پڑھیں

آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ: اہم انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد صوبے کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین خان محسود کا تبادلہ بھی کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلوں اور تقریروں کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم خان کو خیبرپختونخوا کے نئے مزید پڑھیں

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات روکنے کی کوشش کی، اقوام متحدہ

نیویارک (ویب ڈیاک) اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات روکنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے مزید پڑھیں

افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کیخلاف زمینی و فضائی حملے، 48 ہلاک

کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ہلمند، غزنی اور قندھار میں افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 48 طالبان جنگجوؤں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔ افغان وزارت مزید پڑھیں

سیکیورٹی خدشات: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا، اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے مزید پڑھیں

نقیب اللہ قتل کیس: اہم گواہ کو لاپتہ کر دیا گیا، تفتیشی افسر کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں را ئوانوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان حاضر مزید پڑھیں

سنئیر صحافی رضوان رضی کو ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا

لاہور(ڈیلی اردو) لاہور کے سنئیر صحافی رضوان رضی عرف رضی دادا کو ایف آئی اے نے آج صبح سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اس بات کا انکشاف طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔ Sr journalist Rizwan Razi picked up by FIA on ‘cyber crime’ charges. Regime of fear rules. — Syed مزید پڑھیں

وزیراعلی سندھ کا ارشاد رانجھانی کے قتل کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشاد رانجھانی کے قتل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو مختلف پہلو سے کسی سینئر آفیسر سے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ  نے کہا  کہ مزید پڑھیں

افضل گورو کی چھٹی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سرینگر (ویب ڈیسک) حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق افضل گورو کی برسی کے موقع پر حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور کشمیری شہری بھارتی قابض افواج مزید پڑھیں

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت کے باہر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پسند کی شادی کے کیس میں پیشی پر سیشن کورٹ آیا تھا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس مزید پڑھیں