شمالی کوریا کا مزید دو کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور پنڈت ہلاک

سری نگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے چھوٹی گام علاقے میں رہنے والے کشمیری پنڈت سُنیل کمار اور اُن کے بھائی پِنٹو کمار منگل کی صبح اپنے باغ میں کام کر رہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق مزید پڑھیں

سکھ علیحدگی پسندوں نے ‘خود مختاری اور آزادی’ کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ علیحدگی پسندوں نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کا قومی پرچم کے بجائے سکھ مذہب کا پرچم لہرایا جبکہ ایک خصوصی مارچ کے دوران انہوں نے ریاست پنجاب کی آزادی اور خود مختاری کا بھی مطالبہ کیا۔ بھارتی ریاست پنجاب میں علیحدگی مزید پڑھیں

شامی سرحدی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے، 17 افراد ہلاک

انقرہ (ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/روئٹرز) ترکی نے منگل کے روز شام کی سرحدی چوکیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ دمشق حکومت نے ترکی کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے اپنے ایک مزید پڑھیں

اسرائیل کا فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کے دوران فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔  خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کارروائی کی جس دوران 5 بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مزید پڑھیں

ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا کے مشترکہ ڈرون مقابلے

تہران (ڈیلی اردو) ایران، روس، بیلا روس اور آرمینیا نے رواں ہفتے وسط ایران کے علاقے کاشان میں ملٹری ڈرون مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ چار ممالک سے 70 فوجی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں جسمانی فٹنس اور نشانہ مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ During visit to Bangladesh, @UNHumanRights مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے بغاوت کرنیوالے شیعہ ہزارہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے اپنے پہلے شیعہ اقلیتی کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایران بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری مزید پڑھیں

تھائی لینڈ دھماکوں سے لرز اٹھا

بنکاک (ڈیلی اردو) تھائی لینڈ منگل کی رات کے آخری پہر اور بدھ کو یکے بعد دیگرے سترہ بم دھماکوں سے لزر اٹھا۔ حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم از کم 17 مقامات پر بم دھماکے اور آتشزدگی کے حملے ہوئے ہیں، بظاہر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور باہم مربوط مزید پڑھیں

شام میں ایرانی میزائلوں کی کھیپ پر اسرائیلی حملے، 3 فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/این این آئی) لبنانی فضائی حدود سے کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں دمشق اور طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حکومت کے 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں مزید پڑھیں