مکہ المکرمہ (ڈیلی اردو) مسجد نبویﷺ واقعہ میں ملوث 6 گرفتار پاکستانی شہریوں کو مدینہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔ تین پاکستانیوں بشمول انس، ارشاد اور سلیم کو دس، دس سال جب کہ خواجہ لقمان، افضل اور غلام محمد کو عدالت نے آٹھ، آٹھ سال قید مزید پڑھیں
زمرہ: بین الاقوامی
ایران میں محرم الحرام پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ تہران میں ایرانی وزارت کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم کے جلوسوں اور مجالس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایرانی وزارت کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد عراق اور ترکی مزید پڑھیں
روس نے یوکرین کی ازوف رجمنٹ کو ‘دہشت گرد‘ گروپ قرار دے دیا
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) روس کی اعلیٰ ترین عدالت نے یوکرینی فوج کے نمایاں ترین یونٹوں میں سے ایک ’ازوف رجنمٹ‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یوں اس رجمنٹ کے گرفتار شدہ فوجیوں کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ روسی سپریم کورٹ نے مزید پڑھیں
امریکا، سعودی عرب اور امارات کو 5 ارب ڈالرز کا میزائل دفاعی نظام فروخت کریگا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی/رائٹرز) امریکی محکمہؐ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو پانچ ارب 30 کروڑ ڈالر کے میزائل دفاعی نظام کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ منظوری ایسے مزید پڑھیں
یمن: حکومت اور حوثی باغیوں نے دو ماہ کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
صنعاء (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سے آخری لمحات میں جنگ بندی کی تجدید کر لی۔ تاہم اس معاہدے میں ایسے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے دو اگست منگل کے روز بتایا کہ مزید پڑھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزارت کے مزید پڑھیں
ایمن الظواہری کی ہلاکت: القاعدہ سربراہ کو پناہ دے کر طالبان نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو پناہ دے کر دوحہ معاہدے کی کھلے طریقے سے خلاف وزری کی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ اور اسامہ بن مزید پڑھیں
سری لنکا کی بندرگاہ پر سیٹلائٹ اور میزائل ٹریکنگ سسٹم سے لیس چینی جہاز کی آمد، بھارت کو تشویش
کولمبو (بی بی سی) سری لنکا نے چین کے ایک ایسے بحری جہاز کو ہمبنٹوٹا بندرگاہ جانے کی اجازت دی ہے جو سیٹلائٹ اور میزائل ٹریکنگ سسٹم سے لیس ہے اور اسے تلاش اور تفتیش کے کام میں مہارت حاصل ہے۔ یہ جہاز 11 سے 17 اگست تک اس بندرگاہ پر رہے گا۔ اس پیشرفت مزید پڑھیں
ایران کا یورینیم کی افزودگی کیلئے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجز کو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو مزید پڑھیں
دنیا جوہری تباہی سے محض ایک غلطی کی دوری پر ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوئیتریس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تباہ کن ایٹمی جنگ سے ایک غلط اندازے سے دوری پر ہے، اور ہم سرد جنگ کے بعد سے اس کے اطراف میں ہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تک غیرمعمولی طور مزید پڑھیں