غزہ سیزفائر کیلئے اسرائیل اور حماس پر عالمی دباؤ میں اضافہ

برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف/اے پی/ڈی پی اے) دنیا کے بیشتر ممالک دونوں فریقوں پر غزہ کی جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دے رہے ہیں۔ اسرائیل نے پندرہ اگست کو سیزفائر مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ بین الاقوامی برداری کی جانب سے اسرائیل اور حماس مزید پڑھیں

طالبان کی قید سے اپنے شہریوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) امریکی شہری راین کوربیٹ، محمود حبیبی اور جارج گلیزمین گزشتہ دو سال سے طالبان کی قید میں ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے ابھی تک کی جانے والی کوششیں کارآمد ثابت نہیں ہو سکیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ ہر مزید پڑھیں

الٹرا آرتھوڈکس مظاہرین کا بھرتی کے خلاف اسرائیلی فوجی مرکز پر مظاہرہ

یروشلم (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) درجنوں کٹر مذہبی یہودی مظاہرین نے منگل کے روز تل ابیب کے قریب ایک فوجی مرکز پرمظاہرہ کیا اور اس کے اندر گھس گئے۔ انہوں نے یہ مظاہرہ فوج میں بھرتی کے احکامات کےخلاف کیا۔ اس سے قبل مذہبی تعلیم اور عبادات کے امور سے منسلک یہودیوں کو فوج میں مزید پڑھیں

سینکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت میں داخل ہونے کی کوشش میں

ڈھاکا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجودہ سیاسی ب‍‍حران کے سبب سینکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحد پر مختلف مقامات پر جمع ہو گئے ہیں۔ طلبہ کی قیادت مزید پڑھیں

غزہ جنگ بندی مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھتے جار ہے ہیں اور ایسے میں امریکہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد خطے میں ایران مزید پڑھیں

ترکی اپنا میزائل شکن دفاعی نظام ’سٹیل ڈوم‘ تیار کریگا

انقرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ملک ترکی قومی سطح پر پہلی مرتبہ اپنا ایک ایسا میزائل شکن دفاعی نظام تیار کرے گا، جسے ’سٹیل ڈوم‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک دارالحکومت انقرہ سے جمعرات آٹھ اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ترکی مزید پڑھیں

جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، آرمی چیف عاصم منیر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔ علما اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔ اسلام آباد میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف مزید پڑھیں

مغربی ممالک کا ناگاساکی حملے کی برسی میں شرکت سے انکار

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیل کو مدعو نہ کیے جانے کے بعد مغربی ممالک نے بھی ناگاساکی میں منعقدہ تقریب میں سفراء نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک مزید پڑھیں

ایران اور اسرائیل کو تنازع میں شدت سے گریز کرنا چاہیے، امریکی وزیرِ خارجہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ وی او اے) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو تنازع کی شدت میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔ منگل کو ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی اسرائیل کو براہ راست مخاطب کیا ہے۔ اینٹنی بلنکن نے صحافیوں مزید پڑھیں

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار، نیشنل پارٹی کا وزیر اعظم اور دیگر حکام سے رابطہ

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہونے کے باعث سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان اورسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر مالک بلوچ نے حکومتی مزید پڑھیں