افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگڈر سے 11 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے قریب ویزہ کے حصول کے لیے جمع ہونے والے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 11 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان مزید پڑھیں

ویتنام میں لینڈ سلائیڈنگ، 14 فوجی ہلاک، 8 لاپتا

ہنوئی (ڈیلی اردو) ویتنام کے وسطی علاقے میں اتوار کے روز مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 14 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 8 لاپتا ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ زمانہِ امن میں یہ ملک میں سب سے بڑا فوجی نقصان ہے۔ ویتنام میں آجکل شدید سیلاب آئے ہوئے ہیں۔ حکومت کا مزید پڑھیں

اسکردو میں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک، 2 زخمی

اسکردو (ڈیلی اردو) تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب مزید پڑھیں

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز میں خوفناک تصادم، 15 اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کم از کم 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ جنوبی افغانستان کے حصے صوبہ ہلمند میں پیش آیا جہاں فضا میں دو ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے۔ هلمند کې د مزید پڑھیں

بھارتی بحریہ کا گلائیڈر طیارہ کریش، دو اہلکار ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی بحریہ کا بغیر انجن طیارہ کریش ہو گیا جس میں سوار دو نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلائیڈر طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ کیرالہ میں کوچی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ بھارت کے مقامی وقت صبح 7 بجے پیش آیا۔ حادثے مزید پڑھیں

یوکرین میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، کیڈٹس سمیت 22 افراد ہلاک

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس میں سوار زیر تربیت کیڈٹس سمیت 22 افراد ہلاک گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چار سو کلو میٹر دور ایک ایئر بیس پر اترنے کے دوران اے این 26 طیارہ تباہ ہوگیا۔ طیارے مزید پڑھیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ائیرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئے۔ مقامی افسر نے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ریسکیو مزید پڑھیں

اٹک: پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ پنڈی گھیب کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں مزید پڑھیں

مہمند کان حادثہ: ہلاکتیں 22 ہوگئیں، 7 افراد تاحال لاپتہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے مقام زیارت میں مشہور سنگ مرمر کی کان کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 7 تاحال لاپتہ ہیں، 11 مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند ماربل مائنز میں حادثہ مزید پڑھیں

بنگلادیش کی مسجد میں دھماکا، 24 نمازی ہلاک

ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24 نمازی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی مزید پڑھیں