کراچی: طیارہ حادثہ میں اسکواڈرن لیڈر اور میجر سمیت چھ فوجی افسران بھی ہلاک

لاہور + کراچی (ڈیلی اردو) کراچی طیارہ حادثے میں 97 مسافروں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر اور پاک فوج کے میجر سمیت چھ افسر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں لاہور سے آنے والا ایئر بس کا طیارہ A-320-200 گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 8 ارکان سمیت مزید پڑھیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ: جائے وقوعہ سے 97 لاشیں نکالیں گئیں، 2 مسافر محفوظ رہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مزید پڑھیں

بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود شامل ہیں اور انہیں ہسپتال میں طبی مزید پڑھیں

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گنجان آباد علاقے پر گر کر تباہ، عملے سمیت 107 افراد ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں عملے کے 8 افراد سمیت 107 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ لاہور سے کراچی آرہا مزید پڑھیں

بلوچستان: کیچ میں کنویں میں گیس بھرنے سے باپ بیٹوں سمیت 5 افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران جنریٹر کنویں کے اندر چلا گیا تھا۔ لیویز فورس کا کہنا ہے کہ کنویں میں جنریٹر کا دھواں مزید پڑھیں

باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین ہلاک

باجوڑ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین خواتین ہلاک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صبح تقریباََ 8 بجے تحصیل ماموند کے علاقہ کٹکوٹ میں خواتین عید کیلئے گھروں پر لیپ کرنے والی مٹی لے جارہی تھی کہ کھدائی کے وقت مٹی کا تودہ ان پر مزید پڑھیں

کراچی میں جعفریہ الائنس کا دفتر پراسرار دھماکے سے تباہ

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نشتر پارک کے قریب شیعہ مذہبی جماعت جعفریہ الائنس کے دفتر کی چھت پراسرار طور پر دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جعفریہ الائنس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا مزید پڑھیں

ایرانی نیوی نے غلطی سے اپنے ہی جنگی بیڑے کو اڑا دیا، 26 ہلاک، 50 لاپتہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اپنے ہی جنگی بیڑے (نیوی جہاز) کو میزائل سے نشانہ بنا لیا، بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سینئر افسران سمیت 26 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ معمول کی جنگی مشقوں کے دوران پیش آیا جب ایرانی بیڑے نے اپنے ہی دوسرے مزید پڑھیں

خانیوال: کیری وین سدھنائی میلسی لنک کینال میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

خانیوال (ڈیلی اردو) شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی مسافر وین میلسی لنک کینال میں جارگری،  حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی میلسی لنک کینال سے 32 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد 9 لاشیں نکالی جاسکی ہیں جبکہ دو مزید پڑھیں

بھارت کا مگ 29 لڑاکا طیارہ جالندھر میں گر کر تباہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال مگ 29 لڑاکا طیارہ جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جالندھر کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں