قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک، 22 کی حالت تشویشناک

نور سلطان (ڈیلی اردو) قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا، طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ مزید پڑھیں

بھارت: مہاراشٹر میں فوجی مشق کے دوران حادثے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک، 5 زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست مہاشٹرا کے شہر پونے میں واقع کالج آف ملٹری انجینئرنگ میں جمعرات کے روز پل گرنے سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ مزید پڑھیں

ایران کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ، پائیلٹ شہید

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران میں آرمی کا ایک جنگی طیارہ مگ-29 حادثے شکار ہوگیا ہے۔ آرمی کے بیان کے مطابق، یہ جہاز معمول کے مشن پر تھا جس کو حادثہ پیش آیا اور اس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایرانی پائلٹ لیفٹینٹ کرنل رضا رحمانی شہید ہو مزید پڑھیں

سوات: مینگورہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نانا اور 2 نواسے جاں بحق

سوات (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ‏ضلع سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے طاہر آباد میں ہنستا بستا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، گیس لیکیج اور دم گھٹنے سے نانا اور دو نواسے سمیت جاں بحق ہوگئے، ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں

یونان: کلیویا میں جاں بحق ہوئے 4 پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ ادا

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں) یونان کے شہر کلیویا میں گیس سلنڈر کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل یونان کے شہر کلیویا میں گیس سلنڈر کے باعث دم گھٹنے سے چاروں پاکسانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا مزید پڑھیں

آسٹریلوی وزیراعظم نے تعطیلات گزارنے کیلئے بیرون ملک جانے پر قوم سے معافی مانگ لی

کینبرا (ڈیلی اردو) آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے آسٹریلیا میں مسلسل بھڑکنے والی بدترین جنگلاتی آگ کے دوران خاندان کے ساتھ تعطیلات گزارنے جزائر ہوائی جانے پر قوم سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ سکاٹ موریسن نے ایسے وقت میں تعطیلات گزارنے کے لیے جزائر ہوائی گئے ہیں جب آسٹریلیا میں ریکارڈ گرمی کے باعث مزید پڑھیں

یونان: ایتھنز میں کمرے میں گیس بھرنے سے 4 پاکستانی جاں بحق

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کمرے میں گیس ہیٹر کی وجہ سے دم گھٹنے سے 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے، انہوں نے سردی کی شدت سے بچنے کے لیے رات کو کمرے میں آگ جلائی ہوئی تھی۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دو نوجوان کا تعلق موضع ہیل، ایک مزید پڑھیں

کوئٹہ: کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں مزید پڑھیں

پاراچنار: مخالفین نے طالبعلم کی لاش کو قبرستان میں دفنانے سے روک دیا، ورثا نے احتجاجی دھرنا دیدیا

پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار میں ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے 20 سالہ طالبعلم کی لاش قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہ دینے پر رشتہ داروں نے لاش کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار کے نواحی علاقے زیڑان یوسف مزید پڑھیں

ہنگو: سیاچن پر شہید ہوئے فوجی وارث علی سپردِ خاک

ہنگو (ڈیلی اردو) سیاچن پر شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی وارث علی کی نماز جنازہ ضلع ہنگو کے علاقے سیدان بانڈہ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ شہید کے جنازے میں پاک فوج کے افسران سمیت علاقے کے عوام نے مزید پڑھیں