تائیوان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 8 جنرلز ہلاک

تائپے (ڈیلی اردو) تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تائیوان فوج کے آرمی چیف اور ائیر چیف سمیت دیگر جنرلز ہلاک ہوگئے۔ عسکری ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے ہیلی کاپٹر پر 13 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مزید پڑھیں

لاہور: چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

لاہور (ڈیلی اردو) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چمڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے چار افراد کی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گوالمنڈی کے علاقے میں موچی گیٹ کے قریب گنجان آباد علاقے میں چمڑے کی مصنوعات بنانے والے گودام میں شارٹ سرکٹ کے مزید پڑھیں

شام: ادلب میں سکول پر راکٹ حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد شہید، 15 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک سکول پر راکٹ حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اتحادی افواج کے ایک آپریشن کے دوران راکٹ حملے کی زد مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سڈنی (ج ح ط) آسٹریلیا کے علاقوں Cobargo اور Belowra میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے تازہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اکتوبر میں لگنے والی آگ سے اب تک ایک کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد: جناح سپر مارکیٹ میں سلنڈر دھماکا، 13 افراد زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح سپر مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ Another video of a blast in a restaurant in jinnah super market Islamabad pic.twitter.com/EWcMrCclMV — Rashida Sial (@Rashida_Sial) December 28, 2019 ریسکیو حکام کا کہنا مزید پڑھیں

بہاولنگر: فورٹ عباس میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی

بہاولنگر (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں فورٹ عباس کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو مزید پڑھیں

قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک، 22 کی حالت تشویشناک

نور سلطان (ڈیلی اردو) قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا، طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ مزید پڑھیں

بھارت: مہاراشٹر میں فوجی مشق کے دوران حادثے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک، 5 زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ’ملٹری ٹریننگ‘ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست مہاشٹرا کے شہر پونے میں واقع کالج آف ملٹری انجینئرنگ میں جمعرات کے روز پل گرنے سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ مزید پڑھیں

ایران کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ، پائیلٹ شہید

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران میں آرمی کا ایک جنگی طیارہ مگ-29 حادثے شکار ہوگیا ہے۔ آرمی کے بیان کے مطابق، یہ جہاز معمول کے مشن پر تھا جس کو حادثہ پیش آیا اور اس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایرانی پائلٹ لیفٹینٹ کرنل رضا رحمانی شہید ہو مزید پڑھیں

سوات: مینگورہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نانا اور 2 نواسے جاں بحق

سوات (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ‏ضلع سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے طاہر آباد میں ہنستا بستا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، گیس لیکیج اور دم گھٹنے سے نانا اور دو نواسے سمیت جاں بحق ہوگئے، ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں