رحیم یارخان: اکبر ایکسپریس کو حادثہ، ہلاکتیں 21 ہو گئیں، وزیرٍ اعظم کا اظہارِ افسوس

رحیم یار خان + لاہور (ڈیلی اردو/ مانیٹرنگ ڈسیک) لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کے مال گاڑی سے ٹکرانے کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ رحیم یارخان اور صادق مزید پڑھیں

بغلان: افغان ایئر فورس کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد شہید

کابل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان کے صوبے بغلان میں افغان ائیر فورس کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی کونسل کے ممبر شمس الحق برکزئی نے بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان کے علاقے پل خومری میں افغان فضائیہ نے طالبان کے مزید پڑھیں

روسی ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے 14 اہلکار ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں مزید پڑھیں

لندن میں طیارے سے ایک شخص گر کر ہلاک ہو گیا

لندن (نیوز ڈیسک) جنوبی لندن میں طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپا شخص گر کر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ تفتیش میں پتا چلا کہ گھر کے مزید پڑھیں

مانسہرہ: کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق

مانسہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان میں غدر سے پلس جانے والے مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 14 افراد جاں مزید پڑھیں

حیدرآباد: جناح ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سبی (سید طاہر علی) حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین مزید پڑھیں

بلوچستان: زیارت میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع زیارت میں پراسپکٹ پوائنٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زیارت میں پراسپکٹ پوائنٹ پر دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں مزید پڑھیں

دبئی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، پاکستانی سمیت 17 افراد جاں بحق

دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں راشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق راجن پور سے تعلق تھا جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی مسافر بھی شامل ہے۔ حادثے میں آٹھ افراد کا تعلق بھارت مزید پڑھیں

بھارتی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 6 اعلیٰ افسروں سمیت 13 فوجی ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ایک ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، 1 سکواڈرن لیڈر سمیت 13 فوجی ہلاک ہوگئے، گزشتہ روز لاپتہ ہو جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا پتہ چلا لیا گیا، طیارے آسام میں تباہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مزید پڑھیں

پاراچنار: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے وسطی کرم کے علاقے زاڑہ میلہ میں ایف سی کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے ، زخمی مزید پڑھیں