امریکا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں لاس ویگاس کے نزدیک ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ نیلس ایئرفورس بیس کے حکام نےایک بیان میں کہا کہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایک ہوائی جہاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 مزید پڑھیں

نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مزید پڑھیں

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، اسکواڈرن لیڈر ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رات ایک بجے پنجاب کے علاقے باغپورانہ کے قریب فضائیہ کا طیارہ ’مگ 21‘ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود پائلٹ (اسکواڈرن لیڈر) مزید پڑھیں

اسرائیل: سیناگاگ میں اسٹینڈ گرنے سے 2 افراد ہلاک، 213 زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو/دوئچے ویلے/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کے بیٹھنے والا اسٹینڈ منہدم ہوجانے سے دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ یہودیوں کے مذہبی تہوار شاعوت کے موقع پر پیش آیا۔ اسرائیلی طبی عملے کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع ایک مزید پڑھیں

ایران میں اعلیٰ سوئس خاتون سفارت کار بلند عمارت سے گر کر ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تہران میں سوئس سفارتخانے کے عملے میں شامل ایک سینئر رکن اس عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئی ہیں جہاں وہ رہائش پذیر تھی۔ ان کی لاش آج منگل کے روز اس عمارت کے باغیچے سے ایک مالی کو ملی۔ ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان مزید پڑھیں

اسرائیل میں مذہبی تہوار “لاگ باومر” کے دوران بھگدڑ سے 50 افراد ہلاک، 150 زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 50 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھگدڑ کا واقعہ جمعے کی صبح اسرائیل کے ماؤنٹ میرن کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ہزاروں افراد “لاگ باومر” نامی تہوار کے سلسلے میں جمع تھے۔ اسرائیلی حکومت مزید پڑھیں

انڈونیشیا کے لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا، 53 اہلکار ہلاک

جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا کی گزشتہ دنوں سے لاپتا آبدوز کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یہ لاپتا آبدوز بالی کے قریب سمندر کی تہہ میں ٹکڑے ٹکڑے ملی، آبدوز پر سوار 53 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی مزید پڑھیں

عراق: بغداد ہسپتال میں آکسیجن ٹینک پھٹنے سے دھماکا، کورونا کے 82 مریض ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتال میں لگنے والی آگ میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ At least 82 people are dead and more than 100 are injured after oxygen tanks exploded sparking a massive fire at a Baghdad hospital, officials مزید پڑھیں

لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 100 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ڈوب گئے

طرابلس (ڈیلی اردو/شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) کے چیف آف سٹاف یوجینیو امبروسی نے لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعہ میں 100 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کے ڈوبنے کا انکشاف کیا ہے۔ امبروسی نے ایک ٹویٹ کیا کہ وسطی بحیرہ روم میں کم سے کم 100 افراد مزید پڑھیں

جنگی مشقوں کے دوران انڈونیشیا کی بحریہ کی آبدوز 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ

جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب نیوی کی آبدوز لاپتہ ہوگئی، جس کا کئی گھنٹے بعد بھی کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی آبدوز میں بحریہ کے 53 اہلکار موجود تھے، جو ایک مشق کے لیے بالی سے جارہے تھے۔ انڈونیشین بحریہ کے ترجمان مزید پڑھیں