اسرائیل نے غزہ اور بیروت پر حملے تیز کر دیے

تل ابیب + غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) اسرائیل نے اتوار کی صبح وسطی غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا، جہاں کم از کم 19 افراد مارے گئے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں

اسرائیلی حملہ کا خطرہ: ایران کے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے/بی بی سی) ایران نے اتوار کی شب سے ہفتے کی صبح تک تمام ایئرپورٹس کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شب نو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک ایران کے تمام ایئرپورٹس کی پروازیں منسوخ کر دی مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے جنگجوؤں پر مسجد کے اندر حملہ

تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائی کا مقصد حزب اللہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کرنا تھا۔ دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا مزید پڑھیں

لبنان: اسرائیل کے حملے میں حماس کے کمانڈر اہلِخانہ سمیت ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے) فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے شمالی لبنان کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمانڈر سعید عطاءاللہ علی کے بداوی کیمپ میں موجود گھر مزید پڑھیں

امریکہ کی یمن میں حوثیوں کے 15 ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کو یمن کے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 15 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے لیے ذمہ دار ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پر کہا، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی فورسز نے آج یمن میں مزید پڑھیں

اسرائیل نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائیگا، ایران

بیروت +یروشلم + تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی لبنانی حکام سے ملاقاتوں کے لیے بیروت پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کم از کم 180 میزائل داغے جانے کے تین روز بعد ہو رہا ہے۔ ایرانی حملے سے اسرائیل حماس اور اسرائیل حزب اللہ مزید پڑھیں

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

پیانگ یانگ (اے پی/اے ایف پی/رائٹرز، ڈی پی اے) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کے ملک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنوبی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔ اسپیشل فورسز کے تربیتی اڈے کے دورے کے دوران کم نے مزید پڑھیں

طالبان حکومت میں افغان صحافیوں سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری

کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) افغان صحافیوں نے طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے تشدد اور من مانی حراست کے ساتھ ساتھ سنسرشپ کو سخت کرنے سمیت سرکاری اہلکاروں کی طرف سے بدسلوکی کے سینکڑوں واقعات کی اطلاع دی ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں عسکریت پسند گروپوں کے مزید پڑھیں

اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل نے جمعرات اور جمعے کی شب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ہوائی اڈے کے قریب بمباری کی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مزید پڑھیں

حسن نصر اللّٰہ کی لبنان میں خفیہ مقام پر امانتاً تدفین

بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی) حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے جمعہ کے روز فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی دھمکیوں کے نتیجے میں حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں مشکلات کا سامنا تھا، لہذا انھیں عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر امانتاً دفن کیا گیا ہے۔ ذرائع نے اپنی مزید پڑھیں