روسی صدر پوٹن کا امریکہ کو سرد جنگ کی طرز کے میزائل بحران کا انتباہ

ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ ٹائفون میزائل سسٹم ڈنمارک اور فلپائن منتقل کر کے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکی اقدامات کے جواب میں ایسے ہی میزائل نصب کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر مزید پڑھیں

گولان کی پہاڑی پر راکٹ حملے میں 11 بچوں سمیت 12 اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی، حزب اللہ کی تردید

یروشلم (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل کی لبنان سے ملنے والی شمالی سرحد کے قریب ایک فٹ بال گراؤنڈ میں ہونے والے راکٹ حملے کے بعد مبصرین غزہ میں جاری جنگ کے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی حدود میں ہفتے کو ہونے والے اس حملے کے بارے میں اسرائیلی مزید پڑھیں

دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ: ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2021ء میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خطے اور بالخصوص پڑوسی ممالک میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ طالبان کے زیر اثر متعدد دہشتگرد تنظیموں مثلاً کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اسلامی مزید پڑھیں

بھارت دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنی بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے والی کارروائیوں پر غور کرے، پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ’جارحانہ‘ ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کو دوسروں پر دہشتگردی کا الزام لگانے کے بجائے اپنی بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے اور تخریب کاری کی اپنی کاروائیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعے کے روز انڈین مزید پڑھیں

پاکستانی پشتون سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائی کے مخالف

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کا شمال مغربی علاقہ برسوں سے عسکریت پسندوں کے حملوں سےدوچار ہے، جس کی وجہ سے خطے کے کچھ سویلین رہنماؤں اور پاکستانی فوج کے درمیان تناؤ پیدا ہو ا ہے۔ گزشتہ ماہ، فوج نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کیا جانے والا آپریشن “عزمِ مزید پڑھیں

پاکستان بھارت کیخلاف دہشتگردی میں ملوث پایا جائے تو عسکری امداد بند کردی جائے، امریکی سینیٹ میں بل پیش

واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کی سینیٹ میں ایک ریپبلیکن رکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں سفارش کی گئی ہے کہ اگر پاکستان انڈیا کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث پایا جاتا ہے تو امریکہ اس کی عسکری امداد بند کر دے۔ ریپبلیکن سینیٹر مارکو روبیو کی جانب سے مزید پڑھیں

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم مودی کے ’جارحانہ‘ بیان پر سخت رد عمل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان نے دہشت گردی کے الزامات سے متعلق نریندر مودی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت کو دوسروں پر دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بجائے بیرون ملک اپنی تخریبی کارروائیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے مزید پڑھیں

جنوبی افریقہ میں پولیس کا فوجی تربیتی کیمپ پر چھاپہ، 95 لیبیائی شہری گرفتار

جوہانسبرگ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) جنوبی افریقہ کی پولیس نے جمعہ کو ایک مشتبہ خفیہ فوجی تربیتی کیمپ پر چھاپہ مار کر 95 لیبیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے اور حکام نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ملک کے دیگر حصوں میں مزید غیر قانونی اڈے موجود مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈا پور کا اعلان

بنوں (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ’میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’قربانی دینا ہمارے خون میں شامل مزید پڑھیں

کارگل جنگ کے 25 برس: پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی کا تقریب سے خطاب

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کی چوٹیوں پر لڑی جانے والی لڑائی کو 25 برس ہو گئے ہیں اور دونوں ملک اس معرکے میں کامیابی کے دعوے دار ہیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعے کو کارگل کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا اور مزید پڑھیں