کراچی: بلی کی ہلاکت پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک) عدالت نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں گاڑی سے بلی کو کچلنے کے واقعے سے متعلق شہری فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہری فائق جاگیرانی نے موقف اپنایا کہ دنیا بھر مزید پڑھیں

میڈیکل کالج کے طالبعلم تحسین انجم کی خودکشی کے تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

پشاور (ڈیلی اردو) یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ہاسٹل میں میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خودکشی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے متوفی کے کمرہ سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں جوان ہوں، میرے اعضاء عطیہ کر دیئے جائیں‘‘، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے مزید پڑھیں

معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی

حیدرآباد (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تیلگو ٹی وی کی معروف اداکارہ ناگا جھانسی کی پنکھے سے لٹکی لاش بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ناگا جھانسی واقعے کے وقت اپنے گھر میں اکیلی تھی۔ اس کے بھائی درگا پرساد نے مزید پڑھیں

کرک: پک اپ اور مسافر کوچ میں تصادم سے سلنڈر دھماکا، 16 مسافر جھلس کر جاں بحق

کرک ( منیر خان ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر پک اپ سے تصادم کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 16 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی  ہو گئے۔ کرک میں تبی خواہ انڈس ہائی وے پر اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک پک اپ مزید پڑھیں

ایران کے اسپیس ریسرچ سینٹر میں آتشزدگی، 3 سائنسدان جاں بحق

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے اسپیس ریسرچ سینٹر میں خطرناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 3 سائنسدان جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی ‘اسنا’ کے مطابق وزیر مواصلات محمد جاوید آزاری جاہرومی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 3 سائنسدان جاں بحق ہو مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی نے امل عمر ایکٹ منظور کرلیا، تمام اسپتال زخمی شخص کو فوری طبی امداد دینگے

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ اسمبلی میں امل عمرایکٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے تحت تمام نجی و سرکاری اسپتال زخمی کو فوری طبی امداد دینے کے پابند ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے امل عمر ایکٹ کے تحت تمام نجی اور سرکاری اسپتال زخمی کو فوری طبی مزید پڑھیں

روسی فضائیہ کا بمبار طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، 3 افراد ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی ایئرفورس کا بمبار طیارہ خراب موسم کے دوران ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کا بمبارہ طیارہ ٹی یو 22 ایم 3 مانسک کے ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش مزید پڑھیں

دادو: مسافر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 افراد زخمی

دادو (ڈیلی اردو ) جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کا مزید پڑھیں

سانحہ ساہیوال: پولیس ناکوں پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، نیا ایس او پی جاری

لاہور (بیورورپورٹ/ کرائم رپورٹر) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے لیے نیا ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے قتل کے بعد لاہور میں ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گرکرتباہ، پائلٹ طاہر شہید

مستونگ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ ایف سیون پی جی کا تربیتی طیارہ معمول کے مطابق پرواز پر تھا کہ تیکنیکی خرابی کے باعث مستونگ کے نواحی علاقہ کھڈکوچہ میں آ بادی کے مزید پڑھیں