لبنان میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ، شامی حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کے بعد ایک شامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبرکے مطابق لبنانی فوج نے گرفتاری کی تصدیق کی جب کہ سفارتی مشن نے بتایا کہ اس کے حکام محفوظ مزید پڑھیں

’اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا،‘ اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ حماس کو نیست و نابود کرنے کے اپنے مقصد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکہ کی طرف سے پیش کردہ سیز فائر منصوبہ دراصل اس مقصد کے حصول میں معاون مزید پڑھیں

ایک تہائی سے زائد یرغمالی مارے جا چکے ہیں، اسرائیلی حکومت

یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیل کو یقین ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے ایک تہائی سے زیادہ اب زندہ نہیں ہیں۔ یہ حکومتی اندازہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکہ ان یرغمالیوں کی واپسی کی ایک ڈیل کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی چاہتا ہے۔ مزید پڑھیں

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے اُنہیں بری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پیر کو عمران خان اور شاہ مزید پڑھیں

پاکستانی فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کون ہیں؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی مزید پڑھیں

چین کا برطانوی خفیہ ایجنسی پر چینی سرکاری ملازمین کو بطور جاسوس بھرتی کرنے کا الزام

بیجنگ (ڈیلی اردو/ بی بی سی) چین نے برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی سکس پر چینی سرکاری ملازمین کو بطور جاسوس بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت کے سرکاری وی چیٹ چینل پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے برطانوی خفیہ ادارے کے کارندوں نے مزید پڑھیں

شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 16 جنگجوؤں ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی) شام کے شمالی علاقے حلب کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سولہ ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے اس خونریز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ شامی جنگ کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے والے اس غیر سرکاری ادارے مزید پڑھیں

چین کے ساتھ جنگ ناگزیر نہیں ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ایشیا-بحرالکاہل خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ جنگ نہ تو قریب ہے اور نہ ہی ناگزیر ہے۔ لائیڈ آسٹن نے یہ بات سنگاپور میں ہفتے کو شنگریلا دفاعی فورم کی سائیڈ لائنز مزید پڑھیں

یوکرینی میزائلوں نے روسی بندرگاہ میں تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا، فوج

کیف (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) یوکرین کی فوج نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے بتایا ہے کہ یوکرینی بحریہ کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں نے جمعہ کو کراسنودار کے علاقے میں روسی بندرگاہ کاوکاز کے تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے یوکرین کے تیار کردہ ’نیپچون‘ میزائلوں سے کیے مزید پڑھیں

امریکی صدر بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا جنگ بندی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ امریکی صدر نے حماس سے یہ پیش کش قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’غزہ میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی ضرورت‘ ہے۔ مزید پڑھیں