حماس کو فلسطینی عوام اور غزہ والوں کی پروا ہے تو جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو جائے، اینٹنی بلنکن

تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس کو اگر فلسطینی عوام کی پروا ہے اور وہ غزہ والوں کے مصائب کا فوری خاتمہ دیکھنا چاہتی ہے تو اسے جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو جانا چاہیے۔ اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے کے بعد مزید پڑھیں

رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تحمل کے مطالبوں کے باوجود ایک مرتبہ پھر جنوبی غزہ میں رفح پر حملہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل رفح میں حماس کی بٹالین کو ’’کسی معاہدے کے ساتھ مزید پڑھیں

بالاکوٹ پر حملے کا دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، بھارتی وزیر اعظم مودی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت میں ان دنوں قومی انتخابات کی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں اور یہ بات مشہور ہے کہ یہاں بلدیاتی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے انتخابات پاکستان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ وزیر اعظم مودی نے جنوبی ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ میں پیر کے مزید پڑھیں

علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترک ہے، امریکہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔ منگل کو محکمۂ خارجہ میں بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت مزید پڑھیں

مئی 2023 کے بعد کیے گئے اقدامات سے پاکستان میں آزادیٔ صحافت متاثر ہوئی، رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں آزادیٔ صحافت اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں آزادیٔ اظہار کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران آن لائن پلیٹ مزید پڑھیں

سعودی-اسرائیل تعلقات قائم کرانے کیلئے ریاض کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن

ریاض (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بہت قریب ہیں تاہم یہ معاہدہ اسی وقت ہوگا جب ریاض اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے گا۔ پیر کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب مزید پڑھیں

کمبوڈیا کے فوجی اڈے میں دھماکا، 20 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

(ڈیلی اردو/بی بی سی) کمبوڈیا کے ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میں 20 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ انہیں ملک کے جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں ہفتے کو ہونے والے دھماکے سے گہرا مزید پڑھیں

حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ

بیروت (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) لبنان میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اس کے دو ارکان سمیت تین افراد کی ہلاکت کے بعد شمالی اسرائیل میں ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل داغے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ہفتے کو مزید پڑھیں

یمنی حوثیوں کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

عدن (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی گروپ نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے عدن سے خبر ایجنسی کے مطابق حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔ حوثی گروپ کا مزید کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے، بڑے پیمانے پر نقصان

کیف (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) یوکرینی دارالحکومت کییف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے مزید پڑھیں