شام: دمشق کے قریب اسرائیلی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں سمیت 7 افراد ہلاک

لندن (ڈیلی اردو/تسنیم/اے ایف پی/رائٹرز/وی او اے) برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے نگران ادارے سیرین آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر، رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ایران نواز جنگجوؤں سمیت سات لوگ ہلاک ہوئے۔” انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے مزید پڑھیں

بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے بچا لیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں قزاقوں کے ذریعہ ایک جہاز پر قبضہ کرکے یرغمال بنائے گئے انیس پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پچھلے 36 گھنٹوں میں بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس سومترا کی جانب سے یہ دوسرا ریسکیو آپریشن تھا۔ بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ اس مزید پڑھیں

پاکستان اور ایران سکیورٹی تعلقات بہتر کرنے پر متفق

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستان اور ایران کے وزرا ئے خارجہ کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے کشیدگی کو کم کرنے اور سکیورٹی میں قریبی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے بعد دونوں اپنے تعلقات دوبارہ معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان اور مزید پڑھیں

ہانگ کانگ: قومی سلامتی قوانین کو سخت کرنے پر زور

بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) ہانگ کانگ کی حکومت بیجنگ کے طرف سے سن 2020 میں نافذ کردہ قومی سلامتی کے قانون کی بنیاد پر اس سال نئے قوانین منظور کرنا چاہتی ہے۔ ہانگ کانگ کے حکام نے منگل کو تصدیق کی کہ حکومت نے اس سال نئے، سخت سکیورٹی قوانین کو منظور مزید پڑھیں

سوڈان کے علاقے ابائے میں پاکستان امن دستے پر فائرنگ، ایک فوجی ہلاک، دو افسران سمیت 4 زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے پر حملے میں پاک فوج کا سپاہی ہلاک جبکہ دو افسران سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ Pakistani peacekeeper, Muhammad Tariq, who was serving U.N. Interim Security Force for Abyei, was martyred in line of duty, as convoy of the مزید پڑھیں

اردن میں ڈرون حملے میں نشانہ بننے والا امریکی فوجی اڈہ ’ٹاور 22‘ کیا ہے؟

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اردن میں عسکریت پسندوں کے ڈرون حملے میں امریکہ کا ایک فوجی اڈہ ‘ٹاور 22’ نشانہ بنا ہے جس میں تین اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ اردن میں قائم اس امریکی فوجی اڈے کے بارے میں عوامی سطح پر بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ البتہ ‘ٹاور 22’ اردن مزید پڑھیں

صدر زیلنسکی کی روسی یوکرینی جنگ میں مزید شدت کیخلاف تنبیہ

کییف (رائٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) یوکرینی صدر زیلنسکی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر یوکرین اور روس کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کرلے گی۔ انہوں نے جرمنی سے لے کر امریکہ تک متعدد ملکوں سے مزید امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ ایسے مزید پڑھیں

پاکستان اور ایران کا تنازعات کے حل کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورتی میکنزم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور ایران نے سرحدی امور سمیت دوطرفہ تعلقات میں سامنے آنے والے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورتی میکنزم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کے درمیان پیر کو اسلام آباد مزید پڑھیں

ایران: موساد کے 4 مبینہ ایجنٹوں کو پھانسی دے دی گئی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے چار مجرموں کو پھانسی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پھانسی پانے والے مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چاروں مجرموں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے بیرونِ مزید پڑھیں

میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، بریگیڈیئر جنرل سمیت 4 افراد ہلاک

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کے دارالحکومت ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق مشین گن کی فائرنگ سے ہیلی کاپٹر میں موجود بریگیڈیئر جنرل سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور بریگیڈیئر جنرل کا سیکیورٹی افسر بھی شامل ہے، ہیلی کاپٹر میں موجود دو افراد فائرنگ سے مزید پڑھیں