کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کر دیا۔ یہ کیمپ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شارع عدالت پر کوئٹہ پریس کلب کے قریب لگایا گیا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
خیبر اور جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلوں پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک، کیپٹن سمیت 13 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اور خیبر میں قافلوں پر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک اور کیپٹن سمیت 13 زخمی ہوگئے۔ ڈیلی اردو کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار مزید پڑھیں
خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے ایک طالب علم ہلاک، 5 شدید زخمی
پشاور (بیورو رپورٹ/ٹی این این) صوبہ خیبر پختون پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادیٔ تیراہ میدان میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک طالبعلم ہلاک جبکہ پانچ طلباء شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپیں پوری رات مزید پڑھیں
پاکستان میں دہشت گرد اب ملک بھر میں حملوں کے اہل، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے اکتوبر 2024 کے لیے اپنی ماہانہ سکیورٹی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صرف اکتوبر میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 28 اضلاع میں 48 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور 80 مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں حملہ، آئل اینڈ گیس کمپنی کے 3 ملازمین زخمی
میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر مسلح افراد کے حملہ کے دوران 3 افراد ہو گئے،۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل سپین وام کے علاقے دتہ خیل میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر مسلح مزید پڑھیں
کراچی میں فائرنگ سے دو چینی شہری زخمی
کراچی(ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز دو چینی شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ چینی شہریوں پر حملے کا یہ تازہ واقعہ بیجنگ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کرنے مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک
وانا (ل م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم میں گاڑی پر راکٹ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات وانا اعظم ورسک روڈ پر دژہ غونڈئی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، گاڑی کو پہلے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا مزید پڑھیں
کرم: شیعہ مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 یرغمال
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این/بی بی سی) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے اوچت کے نزدیک مسلح افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون بھی مزید پڑھیں
ڈیرہ اسماعیل میں ایف سی قافلے پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ڈیلی اردو کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں مزید پڑھیں
پاکستانی افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت پاکستان کی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کی مدت ملازمت تین مزید پڑھیں