سابق وزیر اعظم عمران خان جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے 5 مقدمات میں نامزد

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نو مئی کے واقعات میں پہلے سے درج پانچ مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کو فوجی ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو اور خفیہ ادارے ‘آئی ایس آئی’ کے حمزہ کیمپ پر حملوں کے خلاف مزید پڑھیں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے لاسہ گوٹھ اسکیم نمبر 33 میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو سرگرم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کاسہ گوٹھ اسکیم نمبر 33 میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اقدامات کیلیے اعلیٰ سطح پر وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات- ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات مزید پڑھیں

خیبر: جمرود میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، میجر ہلاک، 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پشاور سے ملحقہ قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان بدھ کی شب ہونے والی جھڑپ میں فوج کے ایک میجر میاں عبداللہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ Another Pakistani Major killed in clashes with militants, this time in Jamrud, Khyber. TTP claims responsibility. #Pakistan https://t.co/6jshRs6v2Z مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: 5 ماہ کے دوران 76 دہشت گرد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 76 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ مزید پڑھیں

پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی مل گئی

کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے چار افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس مزید پڑھیں

حکومت پاکستان کا جمعے کو ‘یوم تقدیس قرآن’ منانے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) سویڈن میں قران کی بے حرمتی کے واقعے پر غم و غصے کے اظہار کے لیے حکومت پاکستان نے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے نے بھی اس معاملے پر ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ پاکستان کی مزید پڑھیں

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسرائیل میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر کئی برس تک کام کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں خودکش کار بم دھماکے میں 3 فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 13 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ میں فوجی قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی اور ایک بچہ ہلاک اور 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ Another day, another suicide bombing in Pakistan. Suicide bomber targets Pakistani military convoy in Miranshah, North مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا رحم راشد ہلاک

میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے چیئرمین ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں خدری کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل مزید پڑھیں