شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان مزید پڑھیں

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ، پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال پر تشویش

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے کمیشن برائے مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے پاکستان، چین، سعودی عرب اور ایران سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کے حوالے سے خدشات پائے جانے والے ملکوں کی فہرست (سی پی سی) میں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ USCIRF today released its 2023 مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک، دو زخمی

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے چودھوان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں 3 ماہ میں121دہشت گرد ہلاک، 1043 گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 ماہ کے دوران 121 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1043 کو گرفتار کر لیا گیا، سب سے زیادہ 1043 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا مزید پڑھیں

ٹانک: سکیورٹی فورسز اور دہشگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 دہشت گرد ہلاک

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ٹانک کے علاقے کوٹ پٹھان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مطلوب مزید پڑھیں

پاکستان میں صحافیوں کیخلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، فریڈم نیٹ ورک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ 11 مہینے میں صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات ہوئے۔ مزید پڑھیں

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔ پشاور کے علاقے ترناب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ #CTD #Peshawar #Pakistan — Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) April 30, 2023 مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: ایک ماہ کے دوران 46 دہشت گرد ہلاک، 306 گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹارگٹ کلنگ، خودکش دھماکوں، لینڈ مائنز اور دیگر واردات میں 150 سے زائد سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع مزید پڑھیں

پنجاب: راجن پور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 2 دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم القاعدہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب مزید پڑھیں

خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی

باڑہ (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔#Tirah #Khyber #Pakistan — Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) April 30, 2023 مزید پڑھیں