پاکستانی افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت پاکستان کی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کی مدت ملازمت تین مزید پڑھیں

پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ https://x.com/dgprPaknavy/status/1853445071955276240?t=kYaPo9bJxjx_lCF8j9kWqA&s=19 پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ساڑھے تین سو کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ مزید پڑھیں

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو)سیکیورٹی فورسز نے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظار مارا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مزید پڑھیں

بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، گاڑی سے 150 کلو بارود برآمد

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔ بنوں کے تھانہ بکاخیل پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے بارود سے بھرے چھ ڈرم برآمد، جن میں 150 کلو گرام بارود موجود تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مزید پڑھیں

بلوچستان: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی مزید پڑھیں

بنوں میں پولیس اسٹیشن اور چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں نے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق پہلے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر لگے تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مزید پڑھیں

بلوچستان: موسیٰ خیل میں فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، 3 ٹرک نذرآتش

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں حکام کے مطابق تین عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: رواں سال دہشت گردوں کے حملوں میں 429 افراد ہلاک، 789 زخمی

پشاور (حسام الدین) رواں سال کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیموں‌ کے حملوں‌ میں‌ فوج، فرنٹیئر کور، پولیس، عام شہریوں اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں‌ کے 429 اہلکار اور عام شہری ہلاک جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی جاری عفریت میں‌ رواں سال کے دوران اب تک صوبائی مزید پڑھیں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی اور زینبیون بریگیڈ سمیت 12 دہشتگرد گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ)سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان اور زینبیون بریگیڈ سمیت مختلف کالعدم تنظیموں سے وابستہ 12 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر حملے،کیپٹن سمیت 16 اہلکار زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ ‏خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور لکی مروت کے دو قافلوں پر حملوں میں پاکستان آرمی کے ایک کیپٹن سمیت 16 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ہفتہ کو لکی مروت کے علاقے قبول خیل میں درہ تنگ چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز مزید پڑھیں