پاکستان کے سینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیتؑ و امہات المومنینؓ کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا، یعنی سینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیتؑ اور امہات المومنینؓ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اس بل کی فوری منظوری کی مخالفت کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بل آزاد حیثیت سے مزید پڑھیں

بلوچستان: پنجگور میں گاڑی کے قریب دھماکا، چیئرمین یونین کونسل سمیت 7 افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسحاق نامی شخص سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔#Balgathar #Panjgur #Balochistan#Pakistan مزید پڑھیں

سعودی عرب میں یوکرین مذاکرات: چالیس سے زائد ملکوں کا مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

جدہ (رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) یوکرین اور روس جنگ کا پرامن حل تلاش کرنے کے مقصد سے جدہ میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ میٹنگ میں شریک چالیس سے زائد ملکوں نے دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم کرانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ #SaudiArabia hosted a meeting مزید پڑھیں

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کا مقامی رہنما ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر مفتی خیر زمان صدیقی ہلاک ہوگئے۔ Local mullah (Mufti Kher Zaman) affiliated with pro-Taliban JUI-F assassinated by unknown gunmen in Lakki Marwat. #Pakistan https://t.co/Rn8jDT9wIU — FJ (@Natsecjeff) مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ہفتے کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے مزید پڑھیں

روس یوکرین جنگ: سعودی عرب امن مذاکرات کا میزبان

جدہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہفتے کے روز سے یوکرین کی جنگ کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے دو روزہ اجلاس کا آغار ہو گیا۔ ان مذاکرات میں چالیس ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق اجلاس مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: عمران خان صادق اور امین نہیں رہے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔ اسلام آباد کی سیشن مزید پڑھیں

سزا یافتہ دہشت گرد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے کیلئے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالر فیس ادا کی گئی، پاکستانی وزارتِ خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے سزا یافتہ عالمی دہشت گرد خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی۔ ڈاکٹر عافیہ کون مزید پڑھیں

قومی اسمبلی: نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی ایکٹ 2023 منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی پشت پناہی کو روکنے کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا۔ نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی ایکٹ 2023 منظور کر لیا گیا، اتھارٹی کا چیئرمین وزیر اعظم تعینات کریں گے، ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا، اتھارٹی مزید پڑھیں

باجوڑ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 7 لاکھ روپے کا اعلان

خار (ڈیلی اردو) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے باجوڑ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 7 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔ باجوڑ میں سول کالونی خارجرگہ ہال میں شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مولانا فضل الرحمان مزید پڑھیں