سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیاں، 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض(ڈیلی اردو/اے پی پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں 18 سے 24 اگست 2022 کے عرصے میں کی گئیں۔ سعودی خبر رساں ادارے نے غیر قانونی تارکین وطن بارے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار مزید پڑھیں

روہنگیا مسلم اقلیت کو بنیادی انسانی حقوق دلائے جائیں، او آئی سی

جدہ (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا المیہ ختم کرانے کے لیے پرعزم طریقے سے ان کا ساتھ دے۔ 25 August marks five years since the beginning of the massive #refugee influx of #Rohingya people and other communities from #Myanmar’s #Rakhine مزید پڑھیں

طالبان نے افغان شہریوں کو پاسپورٹس جاری کرکے کروڑوں ڈالر کما لیے

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک افغان شہریوں کو سات لاکھ سے زائد پاسپورٹس جاری کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً پانچ کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔ کابل میں افغانستان کے محکمۂ پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شرشاہ مزید پڑھیں

بلغاریہ: مہاجرین کی بس کو روکنے والے دو پولیس اہلکار ہلاک

صوفیہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک بس کو روکنے کی کوشش کرنے والے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں بحیرہ اسود پر واقعے شہر بُرگاس میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب بس ڈرائیور نے شہر کی حدود ختم ہوتے ہی بارڈر کراسنگ پر بنی مزید پڑھیں

روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کُشی‘ کے پانچ برس

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں حملے کی پانچویں برسی کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، ناروے، برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان سامنے آیا ہے۔ عالمی نمائندوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانچ سال قبل مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں افغان پناہ گزینوں کا احتجاج

ابوظبی (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) افغانستان سے تقریباً ایک سال قبل نکلنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پناہ گزینوں کے لیے ایک رہائشی سہولت میں رہنے والے افغان مہاجرین اور تارکین وطن نے ہفتے کو احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آبادکاری کا عمل سست اور مبہم ہے۔ غیر مزید پڑھیں

بھارت میں وشو ہندو پریشد کا احتجاج، روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کو گھر دینے کا منصوبہ ختم

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی حکومت نے دائیں بازو کی ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے احتجاج کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو مفت گھر دینے کے منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے شیخ عزیز الرحمٰن کے مطابق بھارت مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ During visit to Bangladesh, @UNHumanRights مزید پڑھیں

سوڈان سے لیبیا داخل ہونے کی کوشش میں 15 تارکین وطن ہلاک

طرابلس (ڈیلی اردو/آئی این پی) سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل مزید پڑھیں

آسٹریا: وین الٹنے سے 3 پناہ گزین ہلاک، 4 بچوں سمیت 17 زخمی

ویانا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ہنگری اور آسٹریا کے مابین سرحدی گزرگاہ سے انسانوں کے اسمگلر متعدد پناہ گزینوں کو ایک وین میں بھر کر مغربی یورپ اسمگل کر رہے تھے۔ پولیس سے بچنے کی کوشش میں وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہفتہ مزید پڑھیں