بھارت: عید پر بھی فرقہ وارانہ تشدد اور کرفیو کے سبب عید کی نماز نہ ہو سکی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی ریاست راجستھان کا شہر جودھ پور میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پر تشدد ہنگامہ آرائی کی وجہ سے عیدگاہ میں نماز نہ ادا کی جا سکی۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون میں عید سے قبل ہی کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے تمام عبادت گاہیں مزید پڑھیں

کراچی: امام بارگاہ کے نگراں کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2012 کے فرقہ ورانہ قتل میں ملوث ایک شخص کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کی جس نے مزید پڑھیں

بھارت: 18 سالہ مسلمان نرس مبینہ طور پر گینگ ریپ کے بعد قتل

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کا ضلع اناؤ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہے کیونکہ یہاں ایک ہسپتال میں کام کرنے والی ایک 19 سالہ نرس کی لاش دیوار سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ نے اس حوالے سے پولیس میں مزید پڑھیں

ایچ آر سی پی کا پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ’ایچ آر سی پی‘ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔ ایچ آر سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں پر جو مقدمات سیکشن 295 اے مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگرمیں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی کشمیر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، مزید پڑھیں

توہین مذہب مقدمات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور (ڈیلی اردو) توہین مذہب کے مقدمات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف 9 مئی تک کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہراساں کرنے سے روک دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی مزید پڑھیں

امریکا، ترکی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عید الفطر، نمازِ عید کے اجتماعات

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پیر کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا انعقاد سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ میں ہوا۔ مدینہ میں مسجدِ نبوی میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی جس کے لیے مسجد مزید پڑھیں

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیِر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم ’عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔‘ یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ مزید پڑھیں

پشاور: مفتی شہاب نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔ مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔ مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا مزید پڑھیں

شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی میں پاکستان کی حکمران جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں درج کیے گئے مقدمے مزید پڑھیں