سرینگر: بھارتی کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے مزدوروں اور کاریگروں پر ایک مرتبہ پھر حملے شروع کردیے ہیں۔ حکام نے ان حملوں میں تیزی کی ذمے داری ایک مرتبہ پھر پڑوسی ملک پاکستان پر عائد کی ہے۔ بھارت کی ریاست بہار مزید پڑھیں

اٹک میں میلے میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

اٹک (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق رات گئے بولیانوال میں عرس اور میلے کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک گئے۔ واقعے کی اطلاع مزید پڑھیں

بھارت: دنیا کے سب سے بڑے ”وراٹ رامائن مندر‘‘ کی تعمیر کیلئے ایک مسلمان نے زمین دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی صوبے بہار میں دنیا کا سب سے بڑا ہندو مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس مندر کی تعمیر کے لیے ایک مسلمان نے اپنی زمین ‘دان’ کی ہے۔ اس پیش کش کو فرقہ وارانہ خیر سگالی کی عظیم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا کا سب سے مزید پڑھیں

او آئی سی فلسطین اور کشمیر پر ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے منگل کو اسلامی اتحاد تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر پر ناکام ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے مطابق ’ہم تمام ممالک کی اپنی خارجہ پالیسیاں ہیں مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں مزید پڑھیں

سکھر: ’’زبردستی شادی‘‘ سے انکار پر ہندو لڑکی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

سکھر (ڈیلی اردو/انڈپینڈنٹ اردو) ضلع سکھر کی پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا کماری کو چند ملزمان نے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ https://twitter.com/AyazLatifPalijo/status/1505947390574055425?t=cci_fJoc_E-1WU7xYfoGNw&s=19 پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوبہ سندھ کے مزید پڑھیں

میانمار فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کی ظلم و زیادتی کو باضابطہ طورپر نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سے میانمار کی فوجی جنتا پر بین الاقوامی دباو میں اضافہ ہوگا۔ ایک امریکی عہدیدار نے اتوار کے روز بتایا کہ مزید پڑھیں

کینیڈا: مسجد میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد افراد زخمی

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسجد میں موجود نمازیوں نے اس مبینہ حملہ آور کو دھر لیا تھا جس نے نمازِ فجر کے دوران ان پر کلہاڑی اور بیئر سپرے (جو ریچھ کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) سے حملے کی کوشش کی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک عبادت گزار مزید پڑھیں

دی کشمیر فائلز: کشمیری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتی ہے جو غلط ہے

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی مسلح شورش سے متاثر ہو کر وادی چھوڑنے والے کشمیری پنڈتوں کی رُوداد پر مبنی بالی وڈ فلم پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بعض کشمیری پنڈتوں کو بھی اعتراضات ہیں۔ فلم ساز وِویک اگنی ہوتری کی فلم ‘کشمیر فائلز’ سنہ 1990 کے دوران پنڈتوں مزید پڑھیں

بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی کی حکومت نے تمام اسکولوں میں ہندوؤں کی مذہبی کتاب بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی کر دی ہے۔ اس کا مطالبہ ہندو قوم پرست تنظیم وشو ہندو پریشد نے کیا تھا۔ مختلف حلقے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہندو قوم پرست مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے آئندہ ہفتے سے ہائی اسکول کھلنے پر افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس جانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کئی ماہ تک اس حوالے سے غیریقینی صورتحال کے بادل منڈلا رہے تھے مزید پڑھیں