ہزارہ افراد کا قتل دہشتگردی ہے، ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں، وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کا واقعہ سفاکانہ دہشت گردی ہے اور ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ جنہیں مقامی سطح پر بھی حمایت حاصل ہے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو مزید پڑھیں

کوئٹہ: مچھ میں قتل کیے گئے شیعہ ہزارہ کان کنوں کی اجتماعی تدفین کر دی گئی

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ان کی اجتماعی تدفین کر دی گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق نماز جنازہ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ڈپٹی اسپیکر مزید پڑھیں

کوئٹہ: حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ برداری کا دھرنا ختم کرنے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) وفاقی حکومت اور کوئٹہ میں دھرنا دینے والے ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد انھوں نے دھرنا ختم کرنے اور مقتولین کی تدفین کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ مچھ میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے قتل کے مزید پڑھیں

ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

ؐلاہور (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان پر حیرت کا اظہارکیا ہے۔ اپنے بیان میں کمیشن نے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ ہزارہ برادری کو طویل عرصے مزید پڑھیں

مچھ سانحے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا، ٹریفک معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مچھ سانحے کے متاثرین کے مطالبات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، پاراچنار، سکردو، گلگت بلتستان، ملتان، حیدرآباد، سکھر، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔ اسلام آباد کے چائنا چوک اور لاہور میں مزید پڑھیں

پاراچنار: شیعہ ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (محمد صادق) طوری بنگش قبائل کی جانب سے کوئٹہ میں جاری دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قبائلی ضلع کرم کے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں قبائل نے حصہ لیا اور شہر کے تمام کاروباری مزید پڑھیں

سانحہ مچھ: ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی، گلگت بلتستان میں ریلیوں کا انعقاد

سکردو (مظفر حسین) سانحہ مچھ بلوچستان کے خلاف سکردو سمیت گلگت بلتستان بھر میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے، ضلع کھرمنگ میں آٹھ مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئی، ضلع شگر میں پانچ مقامات پر ریلیاں نکالی گئی جبکہ ضلع گانچھے میں بھی مزید پڑھیں

پشاور: 10 سال سے بغیر ایف آئی آر کے قید مسیحی نوجوان کی رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور سینٹرل جیل میں بغیر (مقدمہ) ایف آئی آر کے 10 سال سے قید میسحی نوجوان نے رہائی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار شکیل مسیح نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دس مزید پڑھیں

سانحہ مچھ: لواحقین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

کوئٹہ (ڈیلی اردو) مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کے قتل کے خلاف مغربی بائی پاس پر دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے دوسری جانب شہدا کمیٹی نے الزام لگایا کہ لواحقین کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ کوئٹہ شہر میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں جاری دھرنے میں مجلس وحد المسلمین کے رہنما، کارکنان، مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر پیغمبرِ اسلام سے متعلق گستاخانہ مواد شائع کرنے پر 3 ملزمان کو سزائے موت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ مواد شائع کرنے پر تین مجرمان کو موت کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یہ مقدمہ گزشتہ مزید پڑھیں