قاسم سلمیانی کی شہادت: ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

تہران (ڈیلی اردو) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران نے 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 3 جنوری کو ایران کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے مزید پڑھیں

ایران کا امریکا پر پہلا کامیاب جوابی حملہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مزید پڑھیں

عراق: حشد الشعبی نے امریکی ڈرون مار گرایا

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی رضاکار فورس نے مغربی صوبے انبار میں امریکی ڈرون کو مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق حشد الشعبی جسے عراقی ملیشیا ‘پاپولر موبلائزیشن فورس‘ (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے امریکی ڈرون کو صوبہ انبار کے نزدیک مار گرایا ہے۔ https://twitter.com/BarzanSadiq/status/1213554218176516098?s=08

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ریڈیو پاکستان کی فیس بک پر لائیو نشریات بند

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ریڈیو پاکستان) فیس بک کی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بھارتی مظالم، کرفیو اور فوجی محاصرے کے خلاف آواز اٹھانے پر ریڈیو پاکستان کی خبروں کی لائیو سٹریمنگ روک دی ہے۔ تاہم ڈائریکٹر نیوز کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کی خبروں کی لائیو سٹریمنگ کو جاری رکھنے کے لئے یوٹیوب پر مزید پڑھیں

روس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپر سونک میزائل نصب کردیے

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے کہا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپر سانک میزائل اپنے ہاں نصب کردیے ہیں۔ ان جدید ترین ہائپر سونک میزائلز کا نام ایونگارڈ ہے جو آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہیں اور اگر میزائل شکن کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی مزید پڑھیں

اٹک: کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان ایروناٹئیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آٹھ ڈوئل سیٹ طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مزید پڑھیں

روس آواز کی رفتار سے تیز مار کرنیوالے ایٹمی ہتھیار نصب کرنیوالا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے: صدر پیوٹن

ماسکو (ڈیلی اردو) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس آواز کی رفتار سے تیز مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار نصب کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔ اعلیٰ فوجی حکام کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روس نے ماضی مزید پڑھیں

بھارت کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والا پناکا میزائل کا تجربہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے اپنے ملک کی ساحلی پٹی پر اپنے سب سے جدید اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والا خطرناک ترین میزائل چلا دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر مزید پڑھیں

ایران کیخلاف پروپیگنڈا: ٹویٹر نے سعودی عرب کے 6000 اکاؤنٹس بند کردیئے

سان فرانسسکو (ڈیلی اردو) ٹوئٹر انتظامیہ نے سعودی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایسے 6 ہزار اکاﺅنٹس کو مستقل طور پر بند کردیا ہے جو حکومت کیلئے کام کر رہے تھے۔ مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ترجمان کے مطابق بند کیے جانے والے اکاؤنٹس کا مقصد سعودی حکام کے حق میں پیغامات کو مزید پڑھیں

اسرائیل کی جانب سے پاکستانی اعلیٰ حکام کی واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسی کا انکشاف

لندن (ڈیلی اردو) اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی کے تیار کردہ اسپائی ویئر (جاسوس وائرس) سے متعدد پاکستانی حکام کے موبائل فونز کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او نے اسپائی ویئر سے واٹس ایپ کی سیکورٹی نظام میں مداخلت کر کے پاکستان کے اعلیٰ مزید پڑھیں