یورپی یونین نے پاکستان، ایران اور سعودی عرب سمیت 7 ملکوں کےنام بلیک لسٹ میں ڈال دیے

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن نے سعودی عرب سمیت 7 ممالک کو یورپی یونین کی منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔ یورپی کمیشن کے مطابق ان ممالک کی حکومتیں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منظم جرائم کو روکنے میں ناکام رہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزید پڑھیں

سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کی دوسری رپورٹ میں بھی ذیشان دہشت گرد قرار

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی دوسری رپورٹ میں بھی ذیشان کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں تیار کی جارہی ہے اور آخری مراحل میں ہے۔ یادرہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مزید پڑھیں

سبی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد

کوئٹہ+ سبی (طاہر علی شاہ) سیکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ ترجمان پاک مزید پڑھیں

ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خودکش حملہ، 22 اہلکار شہید، 20 زخمی

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں پاسداران انقلاب  کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا، خود مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں قبائلی ملک کی گاڑی پر دھماکا، ملک عباس شہید

میران شاہ (ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دھماکے کے نتیجے میں قبائلی ملک شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں نوراک مرسی خیل میں گاڑی پر دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ملک عباس بورا خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مزید پڑھیں

قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2 بے گناہ کشمیری شہید

سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو ضلع بڈگام کے علاقے چادورہ میں شہید کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےنام پر نوجوانوں پر فائرنگ کی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض انتظامیہ نے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دھماکا، ایک شخص زخمی

شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت قیمت گل ولد زریوب خان کی نام مزید پڑھیں

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں بم دھماکے سے 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے بم حملے میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے دستے کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو کوئٹہ میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے مزید پڑھیں

‏کوئٹہ: نوشکی شیخ واصل روڈ کے قریب دھماکا،4 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ کے علاقے نوشکی شیخ واصل روڈ کے قریب دھماکا ہواہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس گاڑی پر حملہ، 4 اہلکار شہید، ایس ایچ او زخمی

اسلام آباد (شبیر حسین طوری) ڈیرہ اسماعیل خان میں پندرہ سے زائد دہشت گردوں کا پولیس وین پر دستی بموں اور جدید خود کار ہتھیاروں سے حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے، دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ مزید پڑھیں