کوہلو (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک سو گیارہ ہتھیار ڈالنے والے بلوچ شدت پسندوں میں حکومت کی طرف سے امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ کوہلو کینٹ میں ہتھیار ڈالنے والے بلوچ شدت پسندوں (فراریوں) میں حکومت کی طرف سے امدادی رقم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈنٹ رائفلز، مزید پڑھیں
زمرہ: دہشتگردی
حوثیوں کے ڈرون حملے میں زخمی یمنی ڈپٹی آرمی چیف اسپتال میں دم توڑ گئے
صنعاء ( ڈیلی اردو) یمن میں حوثی ملیشیا کی طرف سے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی آرمی چیف اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کے ڈپٹی آرمی چیف جنرل صالح الزندانی کو حوثیوں نے جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے پر 10 جنوری کو ایک ڈرون کی مدد سے مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر سماعت میں تفتیشی رپورٹ اور آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور مزید پڑھیں
سانحہ ساہیوال کے متاثرہ فیملی نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
لاہور + بورے والا ( ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان نے سانحہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر کئی مرتبہ عدم اعتماد کا اظہار کیا اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا جسے منظور نہیں کیا گیا۔ تاہم اب سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان نے جے آئی ٹی کے خلاف مزید پڑھیں
خادم حسین رضوی اور افضل قادری سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور (ڈیلی اردو) تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل مزید پڑھیں
افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ امریکی فوج کو ان ملکوں سے واپس ضرور لائیں گے لیکن ان ملکوں میں اپنی انٹیلی جنس برقرار رکھیں گے۔ تاہم ‘ایران پر نظر رکھنے’ کے لیے عراق سے اپنے فوجی مزید پڑھیں
‘صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکا کی خاموشی ناقابل فہم ہے‘ ترک صدر
استبول (ویب ڈیسک) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکا کی ’خاموشی‘ کو ناقابل فہم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’مجھے امریکا کی خاموشی سمجھ نہیں آرہی، اس ضمن میں ہم سب کچھ صاف و شفاف چاہتے ہیں کیونکہ جہاں انتشار ہے وہاں قتل مزید پڑھیں
کانگو میں سیکیورٹی فورسز کا جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ، 22 ہلاک
کنساشا (ویب ڈیسک) کانگو میں سرکاری فوج اور مقامی مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپ میں 20 جنگجو اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افريقی ملک کانگو کے علاقے بینی ميں سرکاری فوجیوں نے علاقے کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے مقامی مسلح تنظیم مائی مائی کے جنگجوؤں کے مزید پڑھیں
افغان صوبہ فراہ میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، طالبان رہنما سمیت 12 ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 سے زائد طالبان مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبے فراہ کے اضلاع خاک سفید اور پشت کوہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ فضائی حملوں مزید پڑھیں
پشاور: رشکئی انٹرچینج کے قریب فائرنگ، سکیورٹی اہلکار شہید
پشاور( ڈیلی اردو) پشاور موٹروے پر رشکئی انٹرچینج کے قریب پنکچر کے باعث گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور مقدمہ درج کرکے مزید پڑھیں