خیبرپختونخوا: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کا مقامی رہنما ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کا مقامی رہنما ہلاک ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنطیم انصار الاسلام کے سالار حاجی شریف اللہ ہلاک ہوگئے۔ مقامی مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: لکی مروت میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، لیفٹیننٹ ہلاک، 2 نمازی زخمی

لکی مروت + راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو/ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ لیفٹیننٹ عارف اللہ ہلاک اور دو نمازی زخمی ہوگئے۔ ڈیلی اردو کے مطابق دہشت گردوں نے نماز مغرب کی مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں حملے، پولیس افسر ہلاک، ایچ ایس او سمیت متعدد فوجی زخمی

وانا + کلایہ + باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں پولیس گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ غواخوا کے علاقے پرش کرکٹ گرائونڈ پیش مزید پڑھیں

عافیہ صدیقی واپسی کیس: امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا پرپوزل شیئر کر دیا، وزارتِ خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار مزید پڑھیں

امریکی وزیر بلنکن کی فلسطینیوں کیلئے ساڑھے 135 ملین ڈالر اضافی امریکی امداد کا اعلان

دوحہ (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) غزہ کی پٹی اور لبنان میں تنازعات کو ختم کرنے کے لیے تازہ سفارتی دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ مذاکرات کار “آنے والے دنوں میں” ملاقات کریں گے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں کے لیے 135 ملین ڈالر کی اضافی امریکی امداد کا بھی مزید پڑھیں

زمینی تنازع اور فرقہ وارانہ فسادات: پارا چنار کا پاکستان کے دیگر حصوں سے رابطہ بدستور منقطع

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں گذشتہ کُچھ عرصے سے حالات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔ دو ہفتوں سے زائد وقت گُزر چُکا ہے کہ پشاور اور پارا چنار کے درمیان واقع ایک اہم شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ 12 اکتوبر کو ایک مسافر مزید پڑھیں

جرمنی نے اسرائیل کو 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری دیدی

برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) جرمنی کی وزارت خارجہ کے جمعرات کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ تین مہینوں میں جرمنی نے اسرائیل کو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی فوجی برآمدات کی اجازت دی ہے۔ یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ان ہتھیاروں کے غزہ جنگ میں ممکنہ استعمال کو مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: بنوں، خیبر اور بکاخیل میں پولیس پر حملوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار ہلاک

بنوں + جمرود + میران شاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل اور ممیتن خیل میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جانی خیل سید رحمن ڈیوٹی دوران روزانہ کے گشت پر تھے، کہ مزید پڑھیں

سرینگر: بھارتی کشمیر میں مسلح حملے، فوج کی جانب سے الرٹ جاری

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی قیادت میں نئی منتخب حکومت قائم ہوتے ہی فوج اور بڑے تعمیراتی منصوبوں پر مسلح حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گاندربل میں چینی سرحد کی طرف جانے والی شاہراہ پر بننے والی سرنگ کے قریب کام کرنے والے سات ملازمین کی مزید پڑھیں

باجوڑ میں چوکی پر حملہ، بنوں میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

بنوں + خار (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونحوا کے ضلع بنوں میں دوران گشت پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ باجوڑ میں بھی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او مزید پڑھیں