خیبر پختونخوا: لکی مروت میں مقامی لشکر کے ساتھ تصادم میں کمانڈر سمیت 3 شدت پسند ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گزشتہ دو سال سے جاری دہشتگردی کی لہر کے خلاف مقامی لوگوں نے مسلح جدوجہد شروع کردی۔ لکی مروت کے دور افتادہ علاقے تختی خیل سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شدت پسندوں اور اقوام تختی خیل کے مابین مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کا نائب کمانڈر ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کی کوشش کے علاوہ بھی درجنوں میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کی صبح دو مختلف واقعات میں لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب تقریباً 55 میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی مزید پڑھیں

پاکستان: پنجاب بھر سے 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیل نے شمالی غزہ میں متعدد فضائی حملے کیے جن میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعے کی شب شروع ہونے والے تازہ فضائی حملوں کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق رات گئے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے حملے مزید پڑھیں

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی ژوب اور پشین میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 ہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کانوائے پر دھماکا، سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سکیورٹی فورسز اور ایف سی کانوائے پر دہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے مزید پڑھیں

امریکا نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کے محکمہ انصاف نے ایک امریکی شہری کے ‌قتل کی سازش کے الزام میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ ’را‘ کے ایک ایجنٹ وکاش یادو کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمۂ انصاف نے پہلی بار اس طرح کا غیر معمولی قدم مزید پڑھیں

حکومت پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کیلئے صدر جو بائیڈن کو خط

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور سزا معافی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل مزید پڑھیں

اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے قبل آخری لمحات کی ویڈیو جاری کردی

یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی جاری کردہ ڈرون ویڈیو فوٹیج میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے قبل کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری سے تباہ ہونے والے ایک گھر کے کھنڈرات میں ڈرون سے بنائی گئی اس مزید پڑھیں

ضلع کرم میں حالات کشیدہ: مخالف دھڑوں کے درمیان فائرنگ میں 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ایک مرتبہ پھر سے حالات کشیدہ ہیں اور مقبل پنج علیزئی شینگک علاقے میں مخالف دھڑوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔ حالیہ واقعے میں گذشتہ روز چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد مزید پڑھیں