حزب اللہ کی موساد ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش، بیلسٹک میزائل تل ابیب کی فضا میں تباہ

بیروت + تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ’قدر ون‘ نامی میزائل تل ابیب کے قریب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر داغا ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مزید پڑھیں

بلوچستان: سبی میں وکیل کے گھر پر دستی بم حملہ، ایک بچہ ہلاک، متعدد زخمی

سبی (س ط ع) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایڈووکیٹ کے گھر پر ہونے والے دستی بم حملے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیلی اردو کے مطابق سبی میں بس اڈے کے قریب دھماکا ہوا جس سے دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس مزید پڑھیں

تل ابیب پر حزب اللہ کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر داغا جانے والا میزائل ’انتہائی تشویش ناک‘ ہے تاہم ’ایک مکمل جنگ سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ لبنانی مزید پڑھیں

تربت سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی مبینہ خودکش بمبار خاتون گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار نے عدیلہ بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں دہشت گردوں نے ایک نئی اور خوش گوار زندگی کے سبز باغ دکھائے اور اس طرح بہکایا کہ وہ خود کش حملہ کرنے کے لیے تیار ہو گئی مزید پڑھیں

امریکی انٹیلیجنس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی ایرانی سازش سے متعلق بریفنگ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے ان کے خلاف مبینہ قتل کے خطرے کے بارے میں انہیں آگاہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم چلانے مزید پڑھیں

لکی مروت اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا ضلع لکی مروت اور ٹانک میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقہ تور لونگ خیل میں سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، دو افراد زخمی

وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے ‏قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرہ روغہ میں مبینہ طور پر ڈرون حملے میں سیف اللہ نامی شخص ہلاک اور قاسم خان اور مرتضی شدید زخمی ہوگئے۔ نمائندہ ڈیلی اردو کو حکام نے مزید پڑھیں

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ آپریشن تھانہ لکی سٹی برساتی نالہ کے قریب کی گئی جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم مزید پڑھیں

کرم لڑائی میں ایرانی ساختہ میزائل استعمال ہورہے ہیں،وزیر قانون خیبرپختونخوا کا دعویٰ

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان لڑائی چوتھے روز بھی جاری ہے، جس میں اب تک حاملہ خاتون سمیت 14 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ وزیر قانون خیبرپختونخوا کہتے ہیں کرم زمینی تنازع میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ ضلعی انتظامیہ مزید پڑھیں

سوات میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا سیاحتی ضلع سوات کے علاقے بازخیلہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں‌ 2 اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ اس سلسلے میں‌ ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے علاقے مزید پڑھیں